Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
how to marry a rich man owns billions

امیر شخص سے شادی کرنے کا طریقہ بتانے والا شخص اربوں کا مالک

Posted on 15-07-202415-07-2024 by Maqsood

امیر شخص سے شادی کرنے کا طریقہ بتانے والا شخص اربوں کا مالک

بیجنگ، 15جولائی ( آئی این ایس انڈیا )

چین میں ایک متنازع ’لو گرو‘ جو خواتین کو امیر مردوں سے شادی کرنے کے طریقے بتاتی ہیں، مبینہ طور پر ایک سال میں 142 ملین یوآن یعنی (پانچ ارب 43 کروڑ 67 لاکھ) سے زیادہ کماتی ہیں۔ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق چینی انفوئنسر جن کا اصل نام لی چوانکو ہے، نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے تعلقات اور مالی مشورے فراہم کر کے چین میں ’لو گرو‘ کے طور پر شہرت اور غیرروایتی انداز سے سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کی ہے۔تاہم ان کے طریقوں نے اکثر تنازعات پیدا کیے ہیں کیونکہ انہوں نے ایسا طرز عمل سکھایا جنہیں بہت سے لوگ رومانوی تعلقات میں غیراخلاقی یا دھوکہ دہی سمجھتے ہیں۔

’لو گرو‘ محبت اور شادی کو مالی فائدہ حاصل کرنے کا ایک ذریعہ سمجھتی ہیں۔ انہوں نے اپنی ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ ’تمام رشتے بنیادی طور پر فائدے کے تبادلے سے متعلق ہیں۔ ہر چیز کو میرے فائدے کو بڑھانے اور مجھے بااختیار بنانے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ان کی لائیو سٹریمز کے دوران ون آن ون مشاورت کی لاگت 155 ڈالر (43,027 روپے) ہے جبکہ ان کے سب سے مشہور کورس، ’قابل قدر رشتے‘ کی قیمت 517 ڈالر (143,517 روپے) ہے۔

دریں اثنا پرائیویٹ کونسلنگ پیکجز کی لاگت ہر ماہ 14 سو ڈالر (388,635 روپے) سے زیادہ ہے۔ سوشل میڈیا کے علاوہ ’لو گرو‘ نے ورک شاپس اور سیمینارز کا بھی انعقاد کیا ہے جہاں انہوں نے ڈیٹنگ کی حکمت عملیوں پر گہرائی سے آگاہ کیا ہے۔چینی ویب سائٹ ویبو نے ’لو گرو‘ پر غیراخلاقی تعلقات کے خیالات اور غلط اقدار کو فروغ دینے پر پابندی لگا دی ہے۔ تاہم اب وہ اپنے کاروبار کو فروغ دینے اور صارفین کو راغب کرنے کے لیے اے آئی (آرٹیفیشل انٹلیجنس) کا استعمال کر رہی ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
  • Click to share on X (Opens in new window) X
  • More
  • Click to email a link to a friend (Opens in new window) Email
  • Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn
  • Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
  • Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp

Like this:

Like Loading...

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb
%d