Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
doda-clash-with-terrorists-4-soldiers-martyred-including-an-army-officer

ڈوڈہ: دہشت گردوں کے ساتھ تصادم، ایک فوجی افسر سمیت 4 جوان شہید

Posted on 16-07-2024 by Maqsood

ڈوڈہ: دہشت گردوں کے ساتھ تصادم، ایک فوجی افسر سمیت 4 جوان شہید

سری نگر، ۱۶؍جولائی ( آئی این ایس انڈیا )

جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے جنگلات میں پیر کو دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں ایک فوجی افسر اور 4 جوان شہید ہو گئے ہیں۔جموں و کشمیر میں پچھلے 10 دنوں میں یہ دوسرا موقع ہے جب فوج کے جوانوں کا دہشت گردوں سے تصادم ہوا ہے۔ دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مخصوص انٹیلی جنس کی بنیاد پر، پیر کی شام ڈوڈا کے شمالی علاقے میں ہندوستانی فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا۔

معلومات کے مطابق پیر کی رات تقریباً 9 بجے فوج کے جوانوں کا دہشت گردوں سے سامنا ہوا جس کے بعد شدید فائرنگ ہوئی۔ فوجیوں کی جانب سے دہشت گردوں کی تلاش کا آپریشن جاری ہے۔جنگلات میں محاصرے کے بعد انکاؤنٹر ہوا۔حکام نے بتایا کہ تصادم اس وقت شروع ہوا جب راشٹریہ رائفلز اور جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کے جوانوں نے شام کے قریب 7.45 بجے ڈیسا کے جنگلات کے دھاری گوٹے اوراربگی میں مشترکہ محاصرہ اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ اس فائرنگ میں ایک فوجی افسر سمیت 4 جوان شہید ہوئے ہیں۔

یہ فائرنگ 20 منٹ سے زیادہ جاری رہی۔ حکام کے مطابق پیر کی رات تصادم کے بعد تمام زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا تھا اور ان کی حالت انتہائی تشویشناک تھی تاہم وہ منگل کی صبح دم توڑ گئے۔ڈوڈہ کے جنگلات میں دہشت گرد حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں۔ڈوڈہ جموں ڈویژن کے گھنے جنگلات والے پہاڑی اضلاع میں سے ایک ہے جہاں خیال کیا جاتا ہے کہ دہشت گرد ہٹ اینڈ رن کی حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb