Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
mumbais-first-underground-metro-line-will-start-from-july-24

ممبئی کی پہلی زیر زمین میٹرو لائن 24 جولائی سے ہوگی شروع

Posted on 17-07-202417-07-2024 by Maqsood

ممبئی کی پہلی زیر زمین میٹرو لائن 24 جولائی سے ہوگی شروع

ممبئی ، 17جولائی (آئی این ایس انڈیا )

بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سکریٹری ونود تاوڑے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ عروس البلاد ممبئی 24 جولائی کو اپنی پہلی زیر زمین میٹرو (ایکوا لائن) حاصل کرنے والی ہے۔ بی جے پی لیڈر تاوڑے نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ وزیر اعظم جی نے ممبئی والوں کی زندگی آسان بنانے کی ضمانت دی تھی اور وہ پوری ہونے والی ہے۔ 24 جولائی کو ممبئی کی پہلی زیر زمین میٹرو (ایکوا لائن)، جس سے شہر کی رفتار کو ایک نیا حوصلہ ملے گا۔یہ نئی میٹرو لائن 33.5 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔ ممبئی کی پہلی زیر زمین میٹرو لائن کولابا، باندرا سے گزرے گی۔

آرے کالونی سے کف پریڈ تک 27 اسٹاپوں کے ساتھ 33.5 کلومیٹر کے راستے کا احاطہ کرتے ہوئے، یہ شہری نقل و حمل کو تبدیل کرے گا، ممبئی کی سڑکوں پر سفر کو آسان بنائے گی اور ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرے گا۔خیا ل رہے کہ اس سال جون کے آخری ہفتے میں مہاراشٹر حکومت نے ممبئی میٹرو 3 پروجیکٹ کو دسمبر 2024 کے آخر تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ممبئی میٹرو 3 کا پہلا مرحلہ (سانتا کروز الیکٹرانکس ایکسپورٹ پروسیسنگ زون) اور باندرہ کرلا کمپلیکس کے درمیان چلے گا۔

یہ منصوبہ دسمبر 2024 کے آخر تک مکمل ہو جائے گا جسے ابتدائی طور پر ستمبر 2024 تک مکمل ہونا تھا۔ کابینہ کی میٹنگ کے دوران، مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے پروجیکٹ کی تکمیل کے لیے ممبئی میٹرو پولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ایم آر ڈی اے) کے بجائے ریاستی حکومت کا 1,163 کروڑ روپے کا حصہ براہ راست ممبئی میٹرو ریل کارپوریشن کو دینے کی منظوری دی۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb