Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
management-not-allowed-maulana-tuqeer-raza-khan-canceled-the-mass-marriage-and-conversion-program

انتظامیہ نے نہیں دی اجازت مولانا توقیررضا خان نے ا جتماعی نکاح اور تبدیلی ٔ مذہب کاپروگرام منسوخ کردیا

Posted on 17-07-2024 by Maqsood

انتظامیہ نے نہیں دی اجازت :
مولانا توقیررضا خان نے ا جتماعی نکاح اور تبدیلی ٔ مذہب کاپروگرام منسوخ کردیا

بریلی، 17جولائی (آئی این ایس انڈیا )

معروف عالم دین مولانا توقیررضا خان ہندو لڑکے لڑکیوں کی مذہب تبدیلی اورنکاح کرانے کا دعویٰ کرنے کے بعد اب انہوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کردیا ہے۔ مولانا توقیررضا خان کی طرف سے 21 جولائی کو 5 ہندو جوڑوں کا نکاح اور مذہب تبدیلی کرانے کے لئے پروگرام کے لئے ضلع انتظامیہ سے اجازت مانگی تھی، جوکہ نہیں ملی ہے۔ اس کے بعد انہوں نے نکاح کروانے کا پروگرام منسوخ کردیا ہے۔مولانا توقیررضا خان کے اعلان کے بعد پولیس نے کہا تھا کہ بغیرانتظامیہ کی اجازت کے اگرکسی نے کوئی پروگرام منعقد کیا اورماحول خراب کرنے کی کوشش کی توسخت کارروائی ہوگی۔

مولانا توقیررضا کی طرف سے پیرکے روزکہا تھا کہ ہندوسے مسلم بنے لڑکے لڑکیوں کا نکاح کرائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 5 جوڑوں کا نکاح ہوگا۔ اس میں لڑکے لڑکیوں کی مذہب تبدیلی کا عمل مکمل کریں گے اور ایک دوسرے کا دامن تھامیں گے۔اس کے لئے انہوں نے خلیل ہائرسیکنڈری اسکول میں اجتماعی نکاح تقریب کے لئے اجازت مانگی تھی۔ اس پرسنبھل کے ایک مسلم مذہبی رہنما نے اعتراض ظاہرکیا تھا اور اس پروگرام کو شریعت کیخلاف قراردیا تھا۔ اس معاملے میں بریلی کے ایس ایس پی انوراگ آریہ نے کہا تھا کہ مذہب تبدیلی سے متعلق نکاح پروگرام کی اجازت کے لئے نگرمجسٹریٹ کے پاس درخواست دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ کسی کو بھی لا اینڈ آرڈرکے ساتھ کھلواڑنہیں کرنے دیا جائے گا۔ضلع انتظامیہ کی اجازت کے بغیراگرکوئی پروگرام منعقد کیا گیا توسخت کارروائی ہوگی۔ مولانا توقیررضا خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس نکاح کے لئے مذہب تبدیلی کرنے والے تقریباً 23 لڑکے لڑکیوں کے درخواست آئے ہیں۔ ان میں 8 لڑکے اور15 لڑکیاں ہیں۔ ان کے رشتے پہلے سے طے ہیں۔ ان کا نکاح کروایا جائے گا اور مذہب تبدیلی کا عمل مکمل کیا جانا ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb