Skip to content
سعودی عرب کا دہشت گردی کیخلاف عمان کے ساتھ ہونے کا اعلان
ریاض، 18جولائی (آئی این ایس انڈیا )
سعودی عرب نے عمانی حکام کی طرف سے مسجد پر حملے کے معاملے کو کامیابی سے کنٹرول کرنے کو سراہا ہے اور عُمان کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا ہے۔عُمانی سیکیورٹی حکام کی یہ تحسین سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے بدھ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کی گئی ہے۔داعش نے منگل کے روز اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کی تھی کہ اس نے مسجد پر عُمان میں حملہ کیا ہے۔ داعش کے اس حملے میں ایک پولیس اہلکار اور مسجد کے تین گارڈ سمیت کل چھ افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے تھے۔خیال رہے مسجد پر یہ حملہ پیر کے روز ہوا تھا۔ عُمان کو شرق اوسط کے انتہائی مستحکم ملکوں میں سے ایک ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ‘ ایس پی اے ‘ کے مطابق وزارت خارجہ نے سلطنت عُمان کی حکام کی مسجد پر حملے کو کنٹرول کرنے میں جس سرعت اور مہارت کا مظاہرہ کیا ہے، مملکت اس کی تعریف کرتی ہے۔یاد رہے یہ واقعہ مسقط گورنریٹ میں وادی الکبیر میں پیر کے روز ہوا۔عُمان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت عُمان کے ساتھ کھڑی ہے۔ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرنے کے علاوہ زخمیوں کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔
Like this:
Like Loading...