Skip to content
بی جے پی زیر حکومت چھتیس گڑھ میں نیفارم سول کوڈ کا نفاذ طے !
، 18جولائی (آئی این ایس انڈیا )
چھتیس گڑھ حکومت ریاست میں یکساں سول کوڈ (یو سی سی) نافذ کرنے جا رہی ہے۔ ڈپٹی سی ایم وجے شرما نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں یو سی سی کو یقینی طور پر لاگو کیا جائے گا۔ چھتیس گڑھ حکومت ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے والی طاقتوں کو ختم کرے گی۔نائب وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ چھتیس گڑھ میں نکسل ازم کا مسئلہ اگلے تین سالوں میں حل ہو جائے گا۔ وجے شرما بدھ کو دہلی کے دورے پر گئے تھے۔وہاں انہوں نے مرکزی وزراء من سکھ منڈاویہ اور اشونی وشنو سے ملاقات کی۔ وہ سی ایم وشنو دیو سائی کے ساتھ دہلی گئے تھے۔
ڈپٹی سی ایم وجے شرما نے اس دورے کے دوران کہا کہ چھتیس گڑھ میں یکساں سول کوڈ لاگو کیا جائے گا۔ ڈپٹی سی ایم شرما نے یہ بھی کہا کہ سی ایم وشنو دیو سائی کی قیادت والی حکومت نکسلیوں کے ساتھ بات چیت کے حق میں ہے اور ہمارا مقصد نکسلیوں کو مرکزی دھارے میں لانا ہے۔انہوں نے کہا، مجھے یقین ہے کہ تین سال کے اندر اندر نکسل ازم کا مسئلہ حل ہو جائے گا اور لوگ اندراوتی ندی کے کنارے تین سال کے اندر سکون سے بیٹھ سکیں گے۔ یہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی کی مضبوط قیادت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔
دوسری طرف بدھ کی رات بیجاپور ضلع میں نکسلیوں کی طرف سے کئے گئے آئی ای ڈی دھماکے میں ایس ٹی ایف کے دو جوان شہید اور چار فوجی زخمی ہو گئے۔ڈپٹی سی ایم شرما نے کہا کہ بندوق کے زور پر نکسل ازم کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ ہم بہت سے پہلوؤں پر کام کر رہے ہیں اور ایک جامع نقطہ نظر اختیار کر رہے ہیں۔ ہم نکسلیوں کے ساتھ غیر مشروط بات چیت کے لیے بھی تیار ہیں۔ بات چیت ہونی چاہیے۔ وجے شرما نے کہا، ہم فون پر یا ویڈیو کال کے ذریعے بھی بات کر سکتے ہیں۔ میں نے لوگوں کی رائے کے لیے گوگل فارم بھی جاری کیا ہے۔وجے شرما نے اس دوران یہ بھی کہا کہ ریاست کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے والی بیرونی طاقتوں کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔
Like this:
Like Loading...