Skip to content
آل انڈیا مسلم ویمن اسوسی ایشن کا دوسرا خواتین کنونشن کا نئی دہلی میں انعقاد
دہلی،18جولائی( ایجنسیز)
آل انڈیا مسلم ویمن اسوسی ایشن کا دوسرا خواتین کنونشن بتاریخ : 19، 20،اور 21 جولائی2024 ، بعنوان : "چیمپئن آف چینج” بمقام IICC ، انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر ، لودھی روڈ اور روز ویو ہوٹل ،اوکھلا پر منعقد ہونے جارہا ہے ۔
اس کنونشن میں 15 ریاستوں سے 300 سے زائد مندوبات کی شرکت متوقع ہے ۔ دانشور مسلم خواتین ، ڈاکٹرس ، پروفیسرس ، ٹیچرس ایڈوکیٹس اور ہوم میکرس کے ساتھ کالج اور یونیورسٹی کی اسٹو ڈنٹس اورعالمات کی بڑی تعداد اس کنونشن میں شرکت کر رہی ہیں ۔
کنونشن کے افتتاحی اجلاس میں بحیثیت مہمانان خصوصی محترمہ برندا کرت ، سی پی آئی ، سابقہ راجیہ سبھا ممبر ، محترمہ صوفیہ فردوس صاحبہ ، ایم ایل اے ، اڑیسہ ، محترمہ فوزیہ خان صاحبہ ، ممبر راجیہ سبھا ، مہاراشٹرا اور محترمہ نغمہ فاروق صاحبہ ، تسمیہ انسٹی ٹیوٹ ، نئی دہلی شرکت کریں گیں ۔
اس افتتاحی اجلاس میں قابل و باصلاحیت خواتین Women Achievers کو جو مختلف شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں "چیمپئین آف چینج”اوارڈس دئیے جارہے ہیں ۔
آل انڈیا مسلم اسوسی ایشن کی صدر ڈاکٹر اسماء زہرا اور نائب صدر محترمہ ممدوحہ ماجد صاحبہ کے خصوصی خطابات افتتاح میں پیش کئے جائیں گے ۔ محترمہ عظمی پاریک صاحبہ ، جنرل سکریٹری تنظیم کی کارگذاری پیش کریں گیں ۔
دوسرے دن روز ویو گیسٹ ہاؤس میں ڈیلیگیٹس کی خصوصی نشستیں رکھی گئی ہیں ۔
یوپی ، مدھیہ پردیش ، ویسٹ بنگال ، آسام ، کیرالا ، راجستھان ، تلنگانہ اور ٹاملناڈو سے مندوبات کی شرکت متوقع ہے ۔
محترمہ زینت مہتاب کوآڈینیٹر ، دہلی ، محترمہ افروز جعفری کوآڈینیٹر ، یوپی نے دہلی اور یوپی کی خواتین سے بڑی تعداد میں شرکت کی درخواست کی ہے ۔
Like this:
Like Loading...