Skip to content
جمعیۃ علماء آندھراپردیش نے وینوکنڈا میں قتل کی شدید مذمت کی
آندھرا،19جولائی( ایجنسیز)
جمعیۃ علماء آندھراپردیش نے عبد الرشید کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ریاست آندھراپردیش کے ضلع پلناڈ کے وینوکنڈا علاقہ کی واردات پر جمعیت علماءآندھرا پردیش سخت مذمت کرتے ہوئے عوام الناس سے اپیل کرتی ہیکہ معاشرہ میں اس طرح کے دل ہلادینے والے واقعات سے بچیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی پارٹیوں کے نام پر مسلمان آپس میں ایک دوسرے کے دشمن بننا اور قتل کے واردات تک پہنچنا بہت ہی گھناؤنی حرکت ہے ۔ ایجنسیوں کی ریپورٹوں کے مطابق یہ قتل کا واقعہ آپسی رنجش کی وجہ سے پیش آیا ہے، جبکہ بعض ذرائع اس کو سیاسی رنگ دےرہے ہیں۔
حکومت آندھراپردیش سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قاتل کو سخت سے سخت سزا دےکر ریاست میں امن وامان کی صورتحال کو باقی رکھیں۔
Like this:
Like Loading...