Skip to content
یرانی حمایت یافتہ جنگجووں کے تازہ حملوں کا بدلہ لیں گے: امریکی جنرل
مقبوضہ بیت المقدس،20جولائی ( آئی این ایس انڈیا )
امریکی فوج کے چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل سی کیو براؤن نے خبر دار کیا ہے کہ امریکہ اس ہفتے کے دوران عراق میں نشانہ بنائے گئے اپنے فوجیوں کا بدلہ لے گا۔ امریکی فوج کے اعلی ذمہ دار کا یہ بیان جمعہ کے روز سامنے آیا ہے جب وہ کولوراڈو میں سیکیورٹی فورم سے خطاب کر رہے تھے۔امریکی پنٹاگون نے اسی ہفتے عراق میں نشانہ بنائے گئے فوجیوں کے حوالے سے ذمہ داری ایرانی حمایت یافتہ جنگجووں پر عائد کی ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا اس ماہ ہونے والا پہلا واقعہ ہے۔ تاہم جنرل سی کیو براؤن ایرانی حمایت یافتہ جنگجووں کے حملے کی وجوہات کے بارے کچھ نہیں بتایا ہے۔
خیال رہے امریکی فوجیوں پر پچھلا حملہ 21 اپریل کو شامی علاقے رومالی لینڈنگ زون میں کیا گیا تھا۔ جبکہ 22 اپریل کو عراق کے اسد ایئر بیس پر کیا تھا۔اس سے قبل ماہ فروری میں حملہ کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا ‘اہم بات یہ ہے کہ ہم اپنے دفاع کے لیے جارہے ہیں۔ لیکن اس دفاعی کوشش کے لیے وقت اور جگہ کا انتخاب ہم اپنی مرضی کا کریں گے۔اسی دوران پچھلے منگل کو امریکی فورسز نے عراق کے اسد ایئر بیس پر دو ڈرون حملوں کو روکا ہے۔ ان حملوں کے دوران کوئی امریکی فوجی زخمی نہیں ہوا تھا۔
Like this:
Like Loading...