Skip to content
صومالیہ میں تیل اور گیس کی تلاش پر رضامندی، ترک بحریہ کی تعیناتی کا فیصلہ
استنبول،20جولائی ( آئی این ایس انڈیا )
ترکیہ اور صومالیہ نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ انقرہ تیل اور گیس کی تلاش کے لیے صومالیہ کی مدد کرے گا جس کے بعد ترکیہ صومالی پانیوں میں بحریہ کی مدد بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ اس مقصد سے صومالیہ کے ساحل پر تلاش و تحقیق کے لیے ایک جہاز بھیجا جائے گا۔سرکاری انادولو ایجنسی کے مطابق صدر رجب طیب ایردوآن نے جمعہ کو ترک پارلیمنٹ میں ایک تحریک پیش کی جس میں صومالیہ میں وہاں کے علاقائی پانیوں سمیت ترک فوج کی تعیناتی کی اجازت طلب کی گئی۔
یہ اقدام ترک وزارتِ توانائی کے اعلان کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے کہ ترکیہ اس سال کے آخر میں صومالیہ کے ساحل سے تیل اور گیس کی تلاش کے لیے دونوں ممالک کے درمیان ہائیڈرو کاربن تعاون کے معاہدے کے تحت ایک تحقیقی جہاز بھیجے گا۔اس سال کے شروع میں ترکی اور صومالیہ نے صومالی وزیرِ دفاع کے دورہ انقرہ کے دوران دفاعی اور اقتصادی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ترکی حالیہ برسوں میں صومالی حکومت کا قریبی اتحادی بن گیا ہے۔ انقرہ نے سکول، ہسپتال اور بنیادی دھانچہ بنایا ہے اور صومالیوں کو ترکی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے وظائف فراہم کیے ہیں۔2017 میں ترکی نے اپنا سب سے بڑا سمندر پار فوجی مرکز موغادیشو میں کھولا۔ ترکی صومالی فوج اور پولیس کو تربیت بھی فراہم کرتا ہے۔
Like this:
Like Loading...