Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu

مہاراشٹر: اجیت پوار کی صدارت میں میٹنگ، شردپوار کی شرکت

Posted on 21-07-2024 by Maqsood

مہاراشٹر: اجیت پوار کی صدارت میں میٹنگ، شردپوار کی شرکت

ممبئی ، 20جولائی ( آئی این ایس انڈیا )

مہاراشٹر این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار ضلعی منصوبہ بندی اور ترقیاتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے پونے کے ڈویژنل کمشنر کے دفتر پہنچے۔ اس میٹنگ کی صدارت سرپرست وزیر اجیت پوار کررہے تھے۔ اجیت پوار مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ہیں اور وہ این سی پی کے سربراہ بھی ہیں۔پونے میں منعقد ہونے والی اس میٹنگ میں ایم ایل اے، ایم پی سپریہ سولے، ضلع انتظامیہ کے تمام سینئر افسران بھی موجود تھے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سال مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں، اس لیے سیاسی سرگرمیاں بھی بڑھ گئی ہیں۔

اس سے پہلے، این سی پی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے بھی آج پونے میں ایک پریس کانفرنس کی۔ اس دوران انہوں نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات، بھتیجے اجیت پوار کی پارٹی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے مہاراشٹر کے دورے پر ردعمل ظاہر کیا۔آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق شرد پوار نے کہا، مہاراشٹر کے لوگوں نے انہیں ان کی جگہ دکھا دی ہے۔ اس بار لوک سبھا انتخابات میں مہاراشٹر کے عوام نے 48 میں سے 31 ممبران اسمبلی کو منتخب کیا ہے۔ اس کا صاف مطلب ہے کہ عوامی رجحان بدل گیا ہے۔

اب لوگوں کو مہا وکاس اگھاڑی سے امیدیں وابستہ ہیں۔ اپنے بھتیجے اجیت پوار کی ملاقات کے بارے میں، انہوں نے کہا، یہ جمہوریت ہے اور یہاں ہر کسی کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کا پورا حق ہے۔مہاراشٹر میں سیٹ الاٹمنٹ کا ذکر کرتے ہوئے شرد پوار نے کہا کہ مہا وکاس اگھاڑی میں شامل تینوں پارٹیاں مل کر فیصلہ کریں گی اور ہمارا بنیادی مقصد ریاست کو ایک مستحکم حکومت دینا ہے۔

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات سے پہلے این سی پی کے صدر اور نائب وزیر اعلی اجیت پوار کو حال ہی میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔پونے میں پمپری چنچواڑ سے تقریباً دو درجن پارٹی عہدیدار بدھ (17 جولائی) کو شرد پوار کی پارٹی این سی پی (ایس پی) میں شامل ہوئے۔ شرد پوار نے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک چھوٹی سی تقریب میں 20 سابق میونسپل کونسلروں کا استقبال کیا، جن میں کئی خواتین بھی شامل تھیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb