Skip to content
،،مسجدِ جمالیہ کی بے حرمتی پر جمعیۃ علماء کا فوری ردِعمل، خاطیوں کی گرفتاری کا مطالبہ،،
جلال پور، شاہ میرپیٹ 16/ فروری(نمائندہ) گذشتہ شب جلال پور علاقہ بو ملا رامارام شاہ میرپیٹ میں واقع مسجدِ جمالیہ پر بعض شرپسند عناصر کی جانب سے حملہ کر کے مذہبی مقام کی توہین کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس پر ملتِ اسلامیہ میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔
اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریاستی جنرل سیکریٹری جناب حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب کی ہدایت پر فوری حرکت میں آتے ہوئے جمعیۃ علماء کا ایک اعلیٰ سطحی وفد مقامِ واردات پر پہنچا اور حالات کا جائزہ لیا۔ وفد میں مولانا محمود عالم صاحب (مقامی صدر و نائب صدر ضلع میڑچل)، جناب الحاج شیخ یونس الدین صاحب (جنرل سیکریٹری، جمعیۃ علماء ضلع میڑچل ملکاجگری)، مولانا مفتی ولی اللہ خان صاحب قاسمی (صدر جمعیۃ علماء ضلع میڑچل ملکاجگری)، مولانا حافظ عبدالرحمن صاحب رشیدی (جوائنٹ سیکریٹری، جمعیۃ علماء ضلع میڑچل)، مولانا عبدالواحد صاحب حسامی (صدر جمعیۃ علماء منڈل قطب اللّٰہ پور،رکن منتظمہ جمعیۃ علماء ضلع میڑچل ملکاجگری) اور مولانا ساجد ناصری صاحب (رکن عاملہ، جمعیۃ علماء ضلع میڑچل ملکاجگری) شامل تھے۔
وفد نے مقامی افراد اور پولیس عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے واقعہ کی شدید مذمت کی اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے، تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
پولیس عہدیداروں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ واقعہ کی سنجیدگی سے تحقیقات کی جارہی ہیں اور جلد خاطیوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
علاقہ میں حالات فی الحال قابو میں ہیں، تاہم عوام میں تشویش پائی جارہی ہے۔ ذمہ داران نے عوام سے امن و امان برقرار رکھنے اور صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔۔۔۔
Like this:
Like Loading...