Skip to content
مدرسہ دار الذکر گُڑی بنڈہ کے زیر اہتمام مدرسہ کی دس سالہ تاریخ کا پہلا عظیم الشان اجلاس عام بضمن تکمیل قرآن وختم درس بخاری شریف بعنوان اصلاح معاشرہ و استقبال ماہ رمضان کا کامیاب انعقاد
گُڑی بنڈہ ،16فروری(پریس ریلیز)
الحمدللہ بتاریخ 14 فروری 2026 بروز ہفتہ مدرسہ دار الذکر مسجد نور گُڑی بنڈہ کوداڑ منڈل، ضلع سریاپیٹ تلنگانہ میں مدرسہ کی دس سالہ تاریخ کا پہلا عظیم الشان اجلاس عام بضمن تکمیل قرآن مجید و درس بخاری شریف بعنوان اصلاح معاشرہ و استقبال ماہ رمضان المبارک کا کامیاب انعقاد عمل میں لایا گیا جس کی صدارت استاذ الحفاظ و العلماء مولانا عبدالقادر صاحب صدر جمعیت العلماء ضلع سوریا پیٹ نے فرمائی اور نگرانی بانی و ناظم مدرسہ ہذا محترم محمد جان شریف صاحب نے کی
اور مہمان خصوصی نمونۂ اسلاف حضرت مولانا سید شاہ احسان الدین رشادی و قاسمی صدر ریاستی جمیعۃ علماء تلنگانہ نے بخاری شریف کا آخری درس دیا
حضرت نے اچھوتے اور علمی و اصلاحی انداز میں بخاری شریف کی آخری حدیث کی تشریح فرمائی درمیان میں خواتینِ امت کی اہمیت کو اجاگر کیا اور طالبات سے فرمایا کہ پہلے علم پھر عمل پھر اخلاص اور پھر استقامت کا درجہ ہے اس کو حرزِ جاں بنانا چاہئیےاور استاذ الحفاظ و العلماء حضرت مولانا عبد القادر صاحب نےطلبہ کو تکمیل قرآن کروایا اور قیمتی نصیحتیں کی فرمایا کہ خدمتِ دین و خدمتِ خلق کے کسی کام کو چھوٹا سمجھنا بہت بڑی غلطی ہے دین اور مخلوق کی ادنٰی سے ادنٰی خدمت پر بھی اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے اور احساس کمتری کا شکار نہیں ہونا چاہیے اس کے علاوہ مہمان خصوصی ریاست کرناٹک کے بےباک خطیب شیریں بیاں مقرر حضرت مولانا پی ایم مزمل احمد صاحب مہتمم منبع الرشاد بنگلور نے اپنے دلچسپ اور پرسوز لہجے میں سامعین کو اعمال و اصلاح پر ابھارا
اس کے علاوہ مفتی محمد غوث الدین رشیدی صاحب نے ایس آئی آر پر خصوصی خطاب فرمایا نیز دیگر علماء کرام کے کلیدی خطابات ہوئے
مولانا عبد الحلیم شریف اسعدی صاحب نے نظامت کے فرائض انجام دئیے مدرسے کی داغ بیل، ابتداء و احیاء اور کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ پیش کی اور آغازِ جلسہ میں طلبہ کا مختصر پُر مغز مظاہرہ بھی ہوا اور حضرت مولانا عبد القادر صاحب کی دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا
اس موقع پر حافظ محمد مومن علی صاحب حافظ عبدالقادر صاحب حافظ عبدالرحمن صاحب مولانا عبدالقادر رشیدی صاحب مولانا محمد یونس شریف صاحب مولانا سلطان غیاث صاحب محمد یعقوب صاحب حیدرآباد مولانا شیخ اطہر علی صاحب مولانا محمد احمد ندوی صاحب مولانا عبد المحی حامد ازہری صاحب مفتی محمد اطہر قاسمی صاحب شریک جلسہ رہے
مدرسہ کے مولانا شیخ رفیق احمد مولانا شیخ فیاض و معلمین و معلمات نے کثیر تعداد میں شرکت کرنے والے احباب کا شکریہ ادا کیا
Like this:
Like Loading...