Skip to content
رمضان المبارک کا پیغام:حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ
حیدرآباد،18فروری ( پریس نوٹ) حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈنے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں خدا سے تعلق مضبوط کرنے، انسانیت کے ساتھ رحم دلی کا رویہ اختیار کرنے، آزمائشوں کو برداشت کرنے اور سماجی تعلقات میں تحمل اور رواداری سے کام لینے کا سبق دیتا ہے، اس پس منظر میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی طرف سے تمام مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد پیش کی جاتی ہے، اور تلقین کی جاتی ہے کہ وہ اس مہینہ کو صبر اور تقویٰ کی تربیت کا مہینہ بنائیں، خود بھوکے رہ کر دوسرے کو کھلانے کا سبق سیکھیں، اپنے آپ پر کنڑول رکھنے کی تربیت حاصل کریں، ظلم وزیادتی ، ناانصافی اور حرام کی کمائی سے اپنے آپ کو بچائیں، اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں،اپنے اندر اور اپنے بھائیوں بہنوں کے اندر جذبہ پیدا کریں کہ وہ ہر صورت میں اپنے کو شریعت کے قانون پر قائم رکھیں گے، نکاح میں سادگی اختیار کریں گے، قرآن کی بتائی ہوئی تفصیل کے مطابق لڑکیوں کو ترکہ میں حق دیں ، سماج کے کسی طبقہ کے ساتھ ظلم نہیں ہونے دیں گے، قرآن مجید سے اپنا تعلق مضبوط کریں گے، خود بھی اوقاف پر ناجائز قبضہ سے بچیں گے اور دوسرے غاصبین سے بھی اوقاف کا تحفظ کریں گے، یہ مہینہ پوری ملت اسلامیہ اور وطن عزیز کے لئے خیر وبرکت کا باعث بنے۔
Like this:
Like Loading...