Skip to content
سپریم کورٹ کے حکم پر این ای ای ٹی نتائج دوبارہ جاری
نئی دہلی، 20جولائی ( آئی این ایس انڈیا )
نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی طرف سے قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ این ای ای ٹی – 2024 کے شہر وار اور مرکز وار نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد این ٹی اے کو دوبارہ نتیجہ جاری کرنے پڑا نتائج کے اجراء کے بعد، اب امیدوار سرکاری ویب سائٹ پر جا کر اور لاگ ان کی اسناد درج کر کے اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔نیشنل ایگزامینیشن ایجنسی کی طرف سے آج نتائج کے اجراء کے بعد جلد ہی کونسلنگ کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ شیڈول اور رینک کے مطابق امیدوار میڈیکل، ڈینٹل، آیوش اور نرسنگ گریجویٹ داخلہ کورسز میں کونسلنگ میں حصہ لے کر داخلہ لے سکیں گے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سال این ای ای ٹی امتحان میں 2406079 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی تھی اور ان میں سے 2333297 امیدوار امتحان میں شامل ہوئے تھے۔ ان میں سے 1316268 امیدوار اس امتحان میں کامیاب قرار پائے۔ امیدوار اس سے متعلق تفصیلات کے لیے سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
Like this:
Like Loading...