Skip to content
امریکی انتخابات:
ری پبلکن نیشنل کنونشن میں ٹرمپ کا خود پر قاتلانہ حملے اور اتحاد پر طویل ترین خطاب
واشنگٹن ، 21جولائی (آئی این ایس انڈیا )
78 سالہ سابق صدر نے، جو کہ اپنے زور دار اور جارحانہ بیانات کے لیے مشہور ہیں، نامزدگی قبول کرنے کی اپنی تقریر کا آغاز ایک نرم اور گہرے ذاتی پیغام سے کیا۔لمحہ بہ لمحہ، ہجوم خاموشی سے سن رہا تھا، ٹرمپ نے بٹلر، پنسلوینیا میں اسٹیج پر بیان کے دوران اپنا رخ ایک چارٹ کی جانب موڑا جو اس وقت کے بارے میں تھا جب حملے کے وقت انہوں نے محسوس کیا کہ ان کے کان سے کوئی چیز ٹکرائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنا ہاتھ سر پر رکھا اور فوراً دیکھا کہ وہ خون میں لتھڑا ہوا تھا۔انہوں نے کہاکہ اگر میں اس آخری لمحے اپنا سر نہ موڑتا، تو حملہ آور کی گولی ٹھیک اس کے نشانے پر لگتی اور آج رات میں یہاں نہ ہوتا۔
ہم ساتھ نہ ہوتے۔ٹرمپ نے 93 منٹ تک تقریر کی جو جدید تاریخ میں طویل ترین تقریر تھی اور جس کے ساتھ ہی وسکانسن کی سوئنگ ریاست میں بڑے پیمانے پر منعقدہ چار روزہ ری پبلکن اجتماع بھی اختتام پذیر ہوا جس میں ہزاروں قدامت پسند سرگرم کارکنوں اور منتخب عہدیداروں نے شرکت کی۔ ووٹرز دو ایسے امیدواروں کے درمیان اندازے کی کوشش کر رہے ہیں جو انتہائی غیر مقبول امیدوار ہیں۔موت کو قریب سے دیکھنے کے تجربے کے بعد اس سیاسی موقعے کا ادراک کرتے ہوئے اکثر پرجوش خطاب کرنے والے اس ری پبلکن لیڈر نے اس امید میں ایک نیا لہجہ اپنایا کہ اس سے ایک ایسے الیکشن میں مزید تحریک پیدا ہو گی جو بظاہر ان کے حق میں نظر آتا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہمارے معاشرے میں اختلاف اور تقسیم کو ٹھیک ہونا چاہیے۔ ہمیں اسے جلد ٹھیک کرنا چاہیے۔ بحیثیت امریکی، ہم ایک ہی قسمت اور ایک مشترکہ منزل سے جڑے ہوئے ہیں۔ ہم ایک ساتھ اٹھتے ہیں۔ یا ہم ٹوٹ جاتے ہیں،ہفتے کے روز کی شوٹنگ میں زخمی ہونے کے بعد ٹرمپ کے دائیں کان پر ایک بڑی سفید پٹی ہے جو پورا ہفتہ رہی ہے۔ٹرمپ نے کہاکہ میں پورے امریکہ کا صدر بننے کے لیے انتخاب لڑ رہا ہوں، آدھے امریکہ کے لیے نہیں، کیوں کہ آدھے امریکہ کے لیے جیتنا کوئی فتح نہیں ہے۔ٹرمپ اپنی عام ریلیوں کے مقابلے میں نرم لہجے میں بات کر رہے تھے، انہوں نے ایک ایسے ایجنڈے کا بھی خاکہ پیش کیا جس کا آغاز ان کے اس وعدے سے ہوتا ہے کہ وہ امریکی تاریخ میں ملک بدری کا سب سے بڑا آپریشن ہو گا۔
انہوں نے بارہا غیر قانونی طور پر امریکہ۔ میکسیکو سرحد عبور کرنے والوں پر حملہ کرنے کا الزام لگایا۔ اس کے علاوہ انہوں نے تجارت پر نئے محصولات اور پہلے امریکہ کی خارجہ پالیسی کا ذکر بھی کیا۔ٹرمپ نے یہ غلط بیانی بھی کی کہ ڈیموکریٹس نے 2020 کے انتخابات کے دوران، جو وہ ہار گئے تھے، دھوکہ دہی کی تھی، وفاقی اور ریاستی تحقیقات میں یہ ثابت ہونے کے باوجود کہ کوئی مکمل دھوکہ دہی نہیں کی گئی، اور یہ تجویز بھی کیا کہ ہمیں اختلاف رائے کو جرم نہیں بنانا چاہیے اور سیاسی اختلاف پر ہراساں نہیں کرنا چاہیے۔ جب کہ وہ طویل عرصے سے اپنے مخالفین کے خلاف مقدمات کی بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے اسقاطِ حمل کے حقوق کا تذکرہ نہیں کیا، وہ مسئلہ جس نے دو سال قبل امریکی سپریم کورٹ کی طرف سے اسقاطِ حمل کے وفاقی طور پر ضمانت شدہ حق کو ختم کرنے کے بعد سے ری پبلکنز کو پریشان کر رکھا ہے۔اسقاطِ حمل سے متعلق رو بمقابلہ ویڈ کے فیصلے کو ختم کرنے والے سپریم کورٹ کے چھ میں سے تین ججوں کو ٹرمپ نے نامزد کیا تھا۔ٹرمپ اپنی ریلیوں میں اکثر رو کیس کے پلٹ دیے جانے کا کریڈٹ لیتے ہیں اور دلیل دیتے ہیں کہ ریاستوں کو اسقاطِ حمل کے اپنے قوانین بنانے کا حق ہونا چاہیے۔
انہوں نے 6 جنوری 2021 کو یو ایس کیپٹل میں ہونے والی بغاوت کا ذکر بھی نہیں کیا، جس میں ٹرمپ کے حامیوں نے ڈیموکریٹ جو بائیڈن کے مقابلے میں ان کی شکست کی تصدیق کو روکنے کی کوشش کی۔ ٹرمپ طویل عرصے سے اس بغاوت میں قید لوگوں کویرغمال کہہ رہے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ ٹرمپ نے بائیڈن کا ذکر بھی بہت کم کیا اور اکثر اس کے لیے صرف موجودہ انتظامیہ کہہ کر حوالہ دیا ہے۔
Post Views: 16
Like this:
Like Loading...