Skip to content
فری پریس ایڈیٹرس اینڈ جرنلسٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام آئندہ ماہ صحافی شعرا کا مشاعرہ "طاہر رومانی ”
دعوت افطار کا اہتمام -محمد حسام ریاض کو تہنیت ،ڈاکٹر آصف علی، ریاض احمد، اکبر علی خان اور فضل احمد کا خطاب
حیدرآباد 19 مارچ (پریس نوٹ) فری پریس ایڈیٹرس اینڈ جرنلسٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام دعوت افطار منعقد ہوئی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے صدر فیڈریشن جناب محمد طاہر رومانی نے اعلان کیا کہ صحافی شعرا کا آئندہ ماہ مشاعرہ منعقد کیا جائے گا اس سلسلے میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد کرتے ہوئے پروگرام کو قطعیت دی جائے گی انہوں نے کہا کہ اب تک فیڈریشن کی جانب سے 8 مشاعرے منعقد ہو چکے ہیں ہماری یہ خواہش ہے کہ تلنگانہ کے علاوہ آندھرا پردیش اور کرناٹک اردو اکڑیمی کے صدور کو ایک پلیٹ فارم پر لائیں اور اردو کے مسائل سے متعلق گفتگو ہو جناب طاہر رومانی نے کہا کہ دعوت افطار کے اہتمام سے ہماری یہ کوشش ہوتی ہے کہ صحافتی برادری جو ہمیشہ اپنے پیشے اور فرائض نبھاتے ہوئے بھاگ دوڑ میں مصروف رہتی ہے ان سے اس ذریعے سے ملاقات کی جائے انہوں نے افطار تقریب کو باہمی ملاقات کا ذریعہ بھی قرار دیا جناب طاہر رومانی نے جناب محمد حسام الدین ریاض کی ادبی ،تعلیمی اور صحافتی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ محمد حسام الدین ایک ملنسار و مخلص شخصیت ہیں اور وہ ہر محفل کی شمع ہوا کرتے ہیں انہوں نے اس موقع پر مرحوم بزرگ صحافی حضرات جناب ایم اے رحیم جناب غضنفر علی خان کے علاوہ جناب امیر حبیب مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی حضرت سید شاہ خلیل اللہ حسینی البرقی اقبال پاشاہ سجادہ نشین روضۃ الاولیاء چندی پہ شنکرپلی نائب صدر فیڈریشن نے داعی محفل جناب فضل احمد جوائنٹ سکریٹری فیڈریشن کو مبارکبادی کہ انہوں نے اس طرح کی ایک خوشگوار تقریب منعقد کرتے ہوئے ایک روحانی ماحول فراہم کیا اس موقع پر ماہر تعلیم جناب محمد حسام الدین ریاض کو یوم اقلیت بہبود کے موقع پر حکومت تلنگانہ کی جانب سے وزیر اقلیتی بہبود جناب محمد اظہر الدین کے ہاتھوں کارنامہ حیات ایوارڈ ملنے کی مسرت میں جناب محمد طاہر رومانی اور ڈاکٹر آصف علی وجناب فضل احمد کے ہاتھوں گل پوشی و شال پوشی کی گئی اور ان کی تعلیمی خدمات کا اعتراف بھی کیا گیا اس موقع پر جناب محمد طاہر رومانی کے علاوہ ڈاکٹر محمد آصف علی،جناب ریاض احمد جناب اکبر علی خان سب ایڈیٹر روزنامہ سیاست ،جناب سید سجاد الحسنین روزنامہ سیاست اور حضرت سید شاہ خلیل اللہ حسینی البرقی اقبال پاشاہ کی بھی گلپوشی و شال پوشی کی گئی سنیئر صحافی جناب محمد ریاض احمد سب ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے کہا کہ آج کے دور میں ایک دوسرے سے ملنا بہت دشوار ہو گیا ہے سب ہی دنیوی مصروفیات میں مصروف ہیں ایک دوسرے سے ملاقاتیں اور مسکرانا بھی بہت کم دیکھنے میں آتا ہے اج کی اس محفل میں سب سے خوشگوار ملاقات ایک یادگار ملاقات ہے ہم نے ماہ رمضان میں دینی اور دنیوی برکتیں حاصل کی ہیں اللہ تعالی ہم تمام کے روزوں کو قبول فرمائے ڈاکٹر محمدآصف علی جنرل سکریٹری فری پریس ایڈیٹرز اینڈ جرنلسٹس فیڈریشن نے نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ جناب طاہر رومانی اور جناب فضل احمد قابل ستائش ہیں کہ اس طرح کی دعوت افطار کے اہتمام سے انہوں نے صحافیوں کو آپس میں مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا انہوں نے جناب محمد حسام الدین ریاض کو کارنامہ حیات ایوارڈ ملنے پر مبارکباد بھی پیش کی اور کہا کہ ان کی تعلیمی و ادبی خدمات گراں قدر ہیں جنہیں ہم فراموش نہیں کر سکتے جناب محمد اکبر علی خان نائب صدر فیڈریشن نے مخاطب کرتے ہوئے ماہ رمضان کے بعد بھی عبادات اور اور نمازوں کی پابندی پر زور دیا انہوں نے کہا کہ ہم سے رمضان رخصت ہو رہا ہے لیکن رمضان کے بعد بھی ہمیں ہمیشہ کی طرح نمازوں کی پابندی کرنی چاہیے جناب سید سجاد الحسنین نے دعوت افطار کے اہتمام کو قابل ستائش اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی خوش آئند بات ہے کہ صحافی حضرات میں آپسی اتحاد و اتفاق قائم ہے ہم کسی بھی مسئلے کی یکسوئی اپنے اپسی اتحاد و اتفاق کے ذریعے ہی کر سکتے ہیں جناب محمد حسام الدین ریاض نے تہنیت پیش کرنے پر فری پریس ایڈیٹرز اینڈ جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر جناب محمد طاہر رومانی کے علاوہ جنرل سکرٹری ڈاکٹر محمد آصف علی ،جائنٹ سکرٹری جناب فضل احمد، نائب صدر جناب محمد اکبر علی خان کے علاوہ جناب سید سجاد الحسنین جناب ریاض احمد اور دیگر سے اظہار تشکر کیا اس موقع پر سینیئر صحافی جناب مقبول کے علاوہ جناب سہیل عظیم جناب تشکیل انور رزاقی ،جناب فیاض احمد بھی موجود تھے محمد فاضل احمد ،محمد فاہل احمد، محمد سیفان الدین اور دوسروں نے انتظامات میں حصہ لیا جناب فضل احمد نے تمام مقررین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صحافی حضرات کے مسائل کی ایک کے لیے فیڈریشن کی جانب سے ہر وقت نمائندگی کی جاتی ہے اور ہماری یہ نمائندگیاں صحافیوں کے حق میں ثمراور بھی ثابت ہوتی ہیں
Post Views: 0
Like this:
Like Loading...