Skip to content
مسرت ہے بہت معمور دیکھو عید آئی ہے
یہاں سب نے خوشی اس کے کرم ہی سے تو پائی ہے
مولانا مفتی امتیاز احمد خان مفتاحی نقشبندی ماہر نرملی
امام وخطیب مسجد تاج و خادم جامعتہ المومنات نرمل تلنگانہ انڈیا
9912788473
مسرت ہے بہت معمور دیکھو عید آئی ہے
یہاں سب نے خوشی اس کے کرم ہی سے تو پائی ہے
گلےشکوے مٹائی ہے جو عید الفطر آئی ہے
کہ آکر عیدالفت ہی یہ دل میں جو جگائی ہے
غباروں میں کھلونوں میں سبھی مشغول ہیں دیکھو
نوید جا نفزا ہر سمت اب تو عید لائی ہے
کھلے چہرے حسین کپڑوں میں ہیں ملبوس سارے ہی
بھلاؤ غم خوشی کا نغمہ ایسے عید گائی ہے
مبارک عید کا دن ہے سبب اس کے ہی یہ برکت
ہر اک چہرے پہ مسکاں ہے مسرت کتنی چھائی ہے
ضیافت خو ب وہ کرتے نہ کچھ مغموم ہوتے ہیں
کشادہ خوان ہیں ہرجا جوشیرینی کھائی ہے
یہی احساس سب کا ہے یہ ہوتا عید پر ہر جا
میرے کپڑے حسیں سب سے یہی ایک خودنمائی ہے
چچا میرے کہ بھائی بھی سبھی رشتے نکل آتے
بروز عید سب کہتے ہماری آشنائی ہے
ہمارے ملک میں رہتا سماں بھی عید پر عمدہ
گھروں میں ہوکہ راہوں پرصفائی ہی صفائی ہے
نہ رکھا بھید بھاؤ کچھ محبت سے ملے سب سے
سبھی نے عید پر سوغات خوش ہو کر لٹائی ہے
میرے اتنے ترے اتنے یہی تو پوچھتے رہتے
سبھی یہ پوچھتے آپس میں عیدی کچھ کمائی ہے
بہت خوش ہوتے جاتے تھے کسی سے عیدی پاتے تھے
گزاری عید بچپن میں وہ ذہنوں میں سمائی ہے
مرے مذہب میں الفت ہے محبت ہے غریبوں سے
امیری اور غریبی ہی عید مل کر ہی منائی ہے
بہت پرنور چہرے ہیں تروتازہ جو لگتے ہیں
ہتھیلی ان کی دیکھو تو حنائی ہی حنائی ہے
کرو منظر کشی ماہرؔ یہاں جو حال دیکھا ہے
جو آئی عید اپنی جام الفت ہی پلائی ہے
Post Views: 4
Like this:
Like Loading...