Skip to content
ماہ رمضان المبارک : جمعۃ الوداع کی روحانی اہمیت،
ازقلم: ڈاکٹر صدیقی نسرین فرحت۔
ماہ رمضان المبارک اسلام کا نہایت بابرکت اور مقدس مہینہ ہے اس مہینے میں اللہ تعالی اپنے بندوں پر خاص رحمتیں برکتیں نازل فرماتا ہے اس مہینے میں قران مجید نازل ہوا ہے اس مہینے کو شہر القرآن رمضان بھی کہتے ہے۔مسلمان اس مہینے میں روزے رکھتے ہیں نمازیں ادا کرتے ہیں تلاوت قران کی کثرت سے تلاوت ہوتی ہے اور زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں رمضان المبارک صبر، تقوی، ہمدردی ،شکر گزاری، اور عبادت کا خاص مہینہ ہے روزہ انسان کو نفس پر قابو پانا سکھاتا ہے اور غریبوں محتاجوں مسکینوں بیواؤں اور یتیموں اور مستحق لوگوں کی مدد کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔غریبوں اور محتاجوں کے حالات کا احساس دلاتا ہے اس لیے اس مہینے میں زکوۃ صدقہ اور خیرات دینے کی بھی خاص ترغیب دی جاتی ہے رمضان المبارک کے آخری عشرے کی فضیلت نہایت اہم ہوتی ہے اس عشرے میں شب قدر کی عبادت کرنے کا موقع فراہم ہوتا ہے جو ہزار راتوں سے بہتر ہے اس عشرے میں مسلمان زیادہ سے آخری عشرے کی خاص عبادت اعتکاف کرتےہیں اعتکاف کر کے اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ جنت میں داخلہ فرمائے اور جہنم کی آگ سے نجات دلائے۔ اللہ تعالی رمضان المبارک کی تمام دعائوں کوقبول فرماتا ہے
جمعۃ الوداع کی روحانی اہمیت:-رمضان المبارک میں جمعۃ الوداع نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے جمعۃ الوداع یہ احساس دلاتا ہے کہ رمضان المبارک رخصت ہونے والا ہے اس لیے باقی وقت کو زیادہ سے زیادہ عبادت زکوۃ تلاوت اور نیک اعمال میں گزارنا چاہیے اس دن مسلمان اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں اور آئیندہ زندگی کو بہتر بنانے کا عہد کرتے ہیں۔رمضان المبارک رحمت مغفرت اور نجات کا مہینہ ہے جبکہ جمعۃ الوداع اس مبارک مہینے کی رخصتی کی یاد دلاتا ہے کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ آخری ایام میں عبادت دعا اور نیک اعمال میں اضافہ فرمائیں تاکہ اللہ تعالی کی رضا حاصل ہو سکے۔
Post Views: 3
Like this:
Like Loading...