Skip to content
جمعیۃ علماء تلنگانہ کے صدر وسکریٹری کی جانب سے عالم اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد
حیدرآباد 20/ مارچ(ایجنسی) حضرت مولانا شاہ سید احسان الدین صاحب رشادی قاسمی صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و حافظ پیرخلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء تلنگانہ نے تمام عالم اسلام خصوصا ملک عزیز ہندوستان اور ریاست کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارک بادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کی مسرت و شادمانی کی گھڑی و جو منائی جاتی ہے وہ رمضان کے طویل صبر آزما ، عبادتوں وریاضتوں سے معمور جدوجہد کے بعد جب بندہ ایک مہینہ کے روزے راتوں کی طویل تر اویح شب بیداری تلاوت قرآن ان اعمال سے جب اللہ کا قرب حاصل کرتا ہے تو اس کے بعد اس کو ان صبر آزما اور مشقت آمیز اعمال کو بخیر و خوبی انجام دینے پر یہ عید کی مسرتیں اور شادمانیاں عطا کی جاتی ہیں
Post Views: 0
Like this:
Like Loading...