Skip to content
رمضان المبارک اور عید سے متعلق حکومتی اہل کاروں کا رویہ تشویشناک
مدارس و مساجد بورڈ کے زیر اہتمام عید ملاپ تقریب،علما کرام کا اظہار خیال
حیدرآباد،25مارچ،ٰ( الہلال میڈیا)
تحفظ مدارس و مساجد بورڈ کے زیر اہتمام آج بتاریخ25مارچ بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر ایوان فاضل حسامیہ منزل میں ایک اجلاس بضمن ’’ عید ملاپ تقریب‘‘ منعقد ہوا ، جس میں ریاست کے مؤقر علما ء و مختلف تنظیموں کے ذمہ دار شریک ہوئے جس میں رمضان المبارک کے دوران پیش آمدہ مسائل پر حکومتی اہل کاروں کے رویہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا،
گزشتہ رمضان کے موقع پر ریاست میں بعض عید گاہوں میں نماز پڑھنےسے روکنے اور ایک عید گاہ کو مسمار کرنے کی کوششوں کی بھر پور مذمت کی گئی،اور جلد ہی مدارس و مساجد کے ذمہ داروں کا ایک اہم اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جس میں مختلف تنظیموں کے ذمہ داران کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
اجلاس میں حضرت مولانا محمد با نعیم صاحب نائب ناظم مجلس علمیہ،مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ صدر تحفظ مدارس و مساجد بورڈ، مفتی مولانا معراج الدین علی ابرار جنرل سکریٹری،مولانا مفتی عظیم الدین جنید انصاری دار العلوم حیدرآباد،حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ،مولانا نعمان بدر قاسمی دار العلوم سبیل السلام حیدرآباد، محمد ریحان رضوان القاسمی، مفتی عمیر احمد قاسمی،مولانا مقصود یمانی،مولانا سید عتیق زیدجامعۃ الطاہرات،مولانا عبد المنان اشرفی صدرآل انڈیا ضیاء بیت المال ٹرسٹ،
مفتی سعید الرحمن قاسمی،مولانا صدیق احمد حسامی ناظم ریاض العلوم،مولاناریاض احمد حسامی ،ڈاکٹر محمد رضی الدین احمد حسامی کے علاوہ دیگر علماء حفاظ بھی شریک ہوئے، اجلاس مولانا محمدعبد الرحیم بانعیم صاحب نائب ناظم مجلس علمیہ کی دعا پر اجلاس اختتام کو پہنچا،مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ صدر تحفظ مدارس و مساجد بورڈ نے اس اجلاس کی صدارت فرمائی
Post Views: 0
Like this:
Like Loading...