Skip to content
جماعت اسلامی ہند ممبئی کے زیر اہتمام SIR آگاہی ورکشاپ
ممبئی: 26مارچ ( پریس نوٹ )
جماعت اسلامی ہند، ممبئی میٹرو کی جانب سے وکھرولی پارک سائٹ میں SIR (Survey, Identification & Registration) کے موضوع پر ایک آگاہی ورکشاپ منعقد کی گئی۔ اس پروگرام کا مقصد عوام الناس میں SIR کے عمل کے تعلق سے شعور بیدار کرنا، خصوصاً Enumeration فارم کی درست تکمیل اور میپنگ کے طریقۂ کار سے واقف کرانا تھا۔
یہ اس سلسلے کی چوتھی ورکشاپ تھی، جس میں تقریباً 100 افراد نے شرکت کی۔ شرکاء میں وکلا، ڈاکٹرز، ائمہ مساجد، نوجوانان، سماجی کارکنان، نیز مساجد کے ذمہ داران اور متولیان شامل تھے۔
ورکشاپ کے دوران SIR کے اغراض و مقاصد اور اس کے مختلف مراحل پر روشنی ڈالی گئی، جبکہ Enumeration فارم کو درست انداز میں پُر کرنے کے عملی طریقے بھی بتائے گئے۔ اس کے علاوہ میپنگ کے عمل کو سادہ اور قابلِ فہم انداز میں واضح کیا گیا تاکہ شرکاء اس مہم میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔
اس موقع پر سید شریف یونس صاحب نے خطاب کرتے ہوئے منظم منصوبہ بندی اور اجتماعی کوشش کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ صحیح رہنمائی کے ساتھ اس اہم کام کو بخوبی انجام دیا جا سکتا ہے۔
ورکشاپ کامیاب رہی اور شرکاء نے اس سے بھرپور استفادہ کیا۔
Post Views: 0
Like this:
Like Loading...