Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
more-than-19-thousand-illegal-immigrants-arrested-in-one-week

ایک ہفتے میں 19 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین گرفتار

Posted on 21-07-2024 by Maqsood

ایک ہفتے میں 19 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین گرفتار

ریاض، 21جولائی (آئی این ایس انڈیا )

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں گزشتہ ایک ہفتے کے اندر 19 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو حراست میں لے کر انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہفتہ واری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ٹیموں نے مملکت کے مختلف ریجنز اور شہروں سے 19 ہزار 800 غیرقانونی تارکین کو حراست میں لیا۔

گرفتار کیے جانے والے غیرملکیوں میں 12 ہزار 400 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے جبکہ 4 ہزار 800 کو سرحدی قوانین اور 2500 کو محنت قوانین کی خلاف ورزی پرحراست میں لیا گیا۔سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں میں 45 فیصد یمنی، 53 فیصد ایتھویپی اور 2 فیصد دیگر قومیتوں کے افراد شامل تھے۔مملکت کی سرحد غیرقانونی طورپر عبورکرکے بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے پر48 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ غیرقانونی افراد کو نقل وحمل اور روزگار کی سہولت فراہم کرنے پر 9 افراد کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا۔

وزارت داخلہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 17 ہزار غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کی کارروائی مکمل کر لی جن میں سے 15 ہزار مرد اور باقی خواتین شامل ہیں۔ 4 ہزار 200 غیرقانونی تارکین کے کیسز ان کے ملکوں کے سفارتخانوں کو ارسال کیے گئے ہیں تاکہ ان کی سفری دستاویزات مکمل کرنے کے بعد انہیں روانہ کیا جاسکے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb