Skip to content
المعہد العالی الاسلامی میں تخصصّات کے مختلف شعبوں میں فضلاء مدارس کے لیے نئے داخلوں کا آغاز
حیدرآباد،30مارچ(پریس نوٹ )مولانا مفتی شاہد علی قاسمی معتمد تعلیمات المعہد العالی الاسلامی کے بموجب المعہد العالی الاسلامی حیدراباد ملک کا ایک باوقار علمی و تحقیقی ادارہ ہے، حضرت مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کا قائم کردہ یہ ادارہ تخصصّات کے شعبوں کے ذریعہ علم و تحقیق کے میدان میں فضلاء مدارس کی تربیت و رہنمائی کے لئے اپنی خاص شناخت اور پہچان رکھتا ہے، اسی لئے فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی کی خصوصی نگرانی میں علمی و فکری تربیت حاصل کرنے کے لیے ملک کی مختلف ریاستوں سے فضلاء مدارس رجوع ہوتے ہیں، اس سلسلہ میں المعہد العالی الاسلامی حیدراباد کے تخصصّات کے مختلف شعبوں میں فضلاء مدارس کے لئے نئے داخلوں کا آغاز ہو رہاہے،
نئے داخلوں کے سلسلہ میں تفصیلات اس طرح ہیں : مؤرخہ 31 مارچ بروز منگل معہد باضابطہ کھل جائے گا، داخلے کے خواہش مند طلبہ کو 6 اپریل تک دفتر تعلیمات میں درخواستیں جمع کرنا ضروری ہے، شعبہ اختصاص فی علوم القران شعبہ اختصاص فی علوم الحدیث اور شعبہ مطالعہ مذاہب میں 10 10 داخلے لیے جائیں گے، شعبہ اختصاص فی الفقہ و الافتاء کے پہلے سال میں 45 اور شعبہ انگریزی زبان و ادب کے پہلے سال میں 12 اور شعبہ تربیت تحقیق و تالیف میں تین داخلے لیے جائیں گے، تمام شعبوں میں دینی مدارس کے ان فضلاء کا داخلہ ہوگا جو اپنی اپنی درسگاہوں میں امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوئے ہوں ، معہد میں زبانی انٹرویو اور تحریری امتحان میں کامیاب ہونے کی بنیاد پر ہی نئے داخلے منظور کیے جائیں گے، 6-7 اور 11 اپریل کو زبانی انٹرویو لیا جائے گا، 8 اور 9 اپریل بروز چہاشنبہ و جمعرات صبح 10 بجے تا دوپہر ایک بجے تحریری امتحان ہوگا،
اس امتحان میں دو پرچۂ سوالات ہوں گے، پہلا پرچہ عقیدہ قرآن حدیث اصول حدیث فقہ اور اصول فقہ سے متعلق سوالات پر مشتمل ہوگا، جب کہ دوسرے پرچے میں سیرت عربی انشاء نحو اور صرف سے متعلق سوالات ہوں گے، 12 اپریل کو نتائج کا اعلان ہوگا، اس کے بعد داخلے کی کاروائیاں مکمل ہوتے ہی انشاءاللہ 27 شوال کو تعلیم کا آغاز ہو جائے گا، دیوبند میں بھی معہد میں داخلہ کے خواہش مند فضلاء مدارس کے لیے امتحان داخلہ کا نظم رکھا گیا ہے اس سلسلہ میں معہد کے نمائندہ مولانا شہباز قاسمی سے فون نمبر 7416339766 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ، اس کے علاوہ مزید تفصیلات فون نمبر ات 7013635353 اور 9397392987 پر یا دفتر تعلیمات معہد کے اوقات صبح 10 بجے تا دوپہر 1 بالمشافہ رجوع ہوکر معلوم کی جاسکتی ہیں ۔
Post Views: 0
Like this:
Like Loading...