Skip to content
مولانا عبدالستار قاسمی کے سانحۂ انتقال پر
ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے ذمہ داران کا اظہار تعزیت
پریس نوٹ : مولانا انصار اللہ قاسمی آرگنائزر مجلس تحفظ ختم نبوت کے بموجب ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ وآندھراپردیش کے ذمہ داران مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی، مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ،مولانا محمد عبدالقوی، مولانا حافظ خواجہ نذیر الدین سبیلی، مولانا مصلح الدین قاسمی، مولانا محمد امجد علی قاسمی اور مولانا محمد ارشد علی قاسمی نے ملت کے درد مند اور مخلص عالم دین مولانا عبد الستّار قاسمی، ناظم دارالہدیٰ للبنات ضلع کھمم کے سانحہ انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور کہا: مولانا مرحوم درس و تدریس اور تحفظ ختم نبوت کے میدان میں ایک متحرک اور سرگرم عالم دین تھے، دارالعلوم نلگنڈہ اور دارالعلوم کھمم میں انہوں نے تدریسی خدمات انجام دی وہ ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھراپردیش کی ضلعی شاخ مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع کھمم کے صدر تھے، اس نسبت سے وہ ضلع میں قادیانیت اور عیسائی مشنریز کی ارتدادی سرگرمیوں سے متاثرہ دیہاتوں میں دینی تعلیمی مکاتب کے قیام و استحکام کے لیے ہمیشہ فکر مند اور کوشاں رہتے تھے، دیہاتوں میں برسرِ خدمت ائمہ و معلمین اور مقامی مسلمانوں کے مسائل کو ضلع کے ذمہ دار علماء کرام سے رجوع کروا کر حل کرنے کی پوری کوشش کرتے تھے، اس کے علاوہ ضلع میں ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت کی خدمات اور سرگرمیوں کو فروغ دینے اور اس کو مستحکم کرنے میں بھرپور حصہ لیتے تھے ،مولانا مرحوم کے زیر نگرانی ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت کی جانب سے تفہیم ختم نبوت کے کامیاب پروگرام منعقد ہوئے، انتقال کی اطلاع ملنے پر مولانا محمد ارشد علی قاسمی سیکرٹری مجلس تحفظ ختم نبوت نے مولانا وجیہ الدین قاسمی مبلغ مجلس تحفظ ختم نبوت کو مولانا مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے روانہ کیا، مولانا وجیہ الدین قاسمی نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور مولانا مرحوم کے اہل خانہ سے مل کر ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ذمہ داران کی طرف سے تعزیت مسنونہ پیش کی، مولانا سعید قاسمی کی نگرانی میں مولانا مفتی عبد الرؤف خان قاسمی جنرل سیکرٹری مجلس تحفظ ختم نبوت کھمم نے اپنے رفقا کے ساتھ نماز جنازہ اور دیگر انتظامات میں حصہ لیا، ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت کی ضلعی شاخوں کے ذمہ داران مولانا عبدالکریم رشادی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع بھدرادری کتہ گوڑم اور مولانا سید ایوب قاسمی ناظم مجلس تحفظ ختم نبوت ورنگل نے بھی اپنے رفقاء کے ساتھ نماز جنازہ میں شرکت کی، اللہ تعالی مولانا عبدالستار قاسمی مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
Post Views: 0
Like this:
Like Loading...