Skip to content
حمد باری تعالی
ہم کو ظلمت میں ضیا دیتا ہے
ازقلم:ماہرؔ نرملی
9912788473
ہم کو ظلمت میں ضیا دیتا ہے
جو بھی دیتا ہے خدا دیتا ہے
اپنے پڑھنے کی کمی ہے ورنہ
سب وہ قرآں میں بتادیتا ہے
وہ خزانوں کا ہے مالک تنہا
چاہے گر حد سے سوا دیتا ہے
ہے خطاؤں پہ عطائیں جاری
وہ گُنَہہ میرے مٹادیتا ہے
کوئی منزل ہو مدد لو اس سے
وہ پہونچنے کا پتہ دیتا ہے
اس پہ ماہرؔ کو یقیں ہے وہ ہی
موت دیتا ہے ، جِلا دیتا ہے
Post Views: 0
Like this:
Like Loading...