Skip to content
حضرت مولانا محمد سلمان صاحب بجنوری نقشبندی دامت برکاتہم استاد حدیث دارالعلوم دیوبند کی امد وپروگرام
حیدرآباد،9 اپریل( پریس ریلیز)
حافظ شیخ محمد شبیر فیضی کی اطلاع کے بموجب ملک کے ممتاز عالم دین صاحب نسبت بزرگ شخصیت حضرت مولانا محمد سلمان صاحب بجنوری نقشبندی دامت برکاتہم استاد حدیث دارالعلوم دیوبند ۱۱ اپریل بروز ہفتہ حیدرآباد تشریف لائے گے اور اسی دن بعد نماز مغرب جامعہ خدیجہ نسوان نلگنڈہ کے جلسے تکمیل بخاری شریف سے خطاب فرمائیں گے رات میں قیام دارالعلوم حیدرآباد میں ھوگا ۱۲ اپریل بروز اتوار کو دن میں جامعہ اسلامیہ دار ارقم حفیظ پیٹ کے جلسے تکمیل بخاری شریف سے خطاب فرمائیں گے اور اسی دن بعد نماز مغرب مسجد امنہ پیراماونٹ کالونی ٹولی چوکی میں منعقدہ جمعیت علماء ٹولی چوکی کے زیر اہتمام جلسہ اصلاح معاشرہ سے خطاب فرمائیں گے پیر کی صبح کو واپسی ھوگی انشاءاللہ مزید تفصیلات کے لیے حافظ شیخ محمد شبیر فیضی 9985032505 پر رابطہ فرمائیں
Post Views: 0
Like this:
Like Loading...