Skip to content
دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء منڈل مٹ پلی کی تشکیلِ جدید
مٹ پلی16اپریل(پریس ریلیز)
مفتی محمد خلیل الدین الحسنی جنرل سیکرٹری دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ضلع جگتیال کی اطلاع کے بموجب آج بعد نماز عشاء مدرسہ جامعہ بناتِ عائشہ مسلم پورہ مٹ پلی میں دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ضلع جگتیال کا ایک اھم اجلاس زیر صدارت مفتی عبدالمعز شامزئی صاحب صدر دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ضلع جگتیال منقعد ہوا جس میں صدر اجلاس نے دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند کے اغراض و مقاصد اور ملک و ملت کے بدلتے حالات میں اکابر جمعیۃ کی فکروں کو عام کرنے اور دینی تعلیمی بورڈ کے کے تحت نونہالان امت کے لئے مکاتب دینیہ کے قیام ،خواتین کے لئے نسواں سنٹر ،اور بالغان کے لئے تعلیم بالغان مراکز کے قیام کی اھمیت کو اجاگر کیا
نیز اس موقع پر دینی تعلیمی بورڈ جمعۃ علماء منڈل مڈ پلی کی تشکیل جدید عمل میں آئی جس میں باتفاق آراء صدارت کے لیے
مولانا ریاض الرحمن صاحب قاسمی امام و خطیب جامع مسجد مٹ پلی اور
جنرل سیکریٹری کے لیے حافظ محمد زاہد صاحب کا انتخاب عمل میں آیا
نائب صدور
مفتی محمد الماس صاحب داؤودی امام مکہ مسجد مٹ پلی
حافظ عبدالمتین عرفان صاحب نائب امام بسم اللہ مسجد مٹ پلی
سیکریٹری کے طور پر
حافظ عبدالمقیت صاحب امام و خطیب مسجد قاسم مٹ پلی حافظ سید علیم صاحب حافظ محمد امجد صاحب
اور خازن کے طور پر
حافظ سید مبین صاحب و معاون کے طور پر حافظ سید محمد عثمان صاحب کا انتخاب عمل میں آیا
اجلاس کا آغاز مفتی محمد الماس صاحب کی قرآت کلام پاک سے ہوا اور مکمل کاروائی مفتی محمد خلیل الدین الحسنی نے چلائی
مولنا ریاض الرحمن صاحب قاسمی کی دعاء پر اجلاس اختتام پذیر ہوا
سیکریٹری رپورٹ :محمد خلیل الدین الحسنی جنرل سیکریٹری دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ضلع جگتیال
Post Views: 0
Like this:
Like Loading...