Skip to content
المعہد العالی الاسلامی میں علمی و فکری موضوعات پر سلسلہ وار محاضرات کا آغاز
حیدرآباد،19اپریل)(پریس نوٹ) مولانا ڈاکٹر محمد اعظم ندوی معتمد شعبہ ثقافت معہد کی اطلاع کے مطابق نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر ملک کے باوقار علمی و تحقیقی ادارہ المعہد العالی الاسلامی حیدراباد میں شعبہ ثقافت کی جانب سے فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی بانی و ناظم المعہدالعالی الاسلامی کی نگرانی و رہنمائی میں مختلف علمی و فکری موضوعات پر سلسلہ وار محاضرات کا اہتمام کیا جاتا ہے، تاکہ اس کے ذریعہ بہتر انداز میں طلبہ کی فکری تربیت ہو سکے اور وہ پوری بصیرت کے ساتھ وقت اور حالات کے تقاضوں و ضرورتوں کو سمجھ سکیں ان اہم علمی محاضرات کو پیش کرنے کے سلسلہ میں المعہد العالی الاسلامی کے مؤقر اساتذہ کے علاوہ مہمان علماء و دانشوران سے بھی استفادہ کیا جاتا ہے، مورخہ 18 ؍اپریل تا 21 ؍اپریل 2026 کو الاسبوع الثقافی کے عنوان سے معہد کے کیمپس میں نو تعمیر شدہ آڈیٹوریم دارالتربیۃ میں محاضرات کا سلسلہ جاری رہے گا ان محاضرات میں معہد کے اساتذہ مولانا ڈاکٹر محمد اعظم ندوی اصول فقہ و قواعد فقہ، مولانا مفتی اشرف علی قاسمی علوم قران تاریخ ورجال، مولانا ناظر انور قاسمی اجنبی زبانیں سیکھنے کے طریقے اور مہارتیں، مولانا نوشاد اختر ندوی مفسرین ہند عہد بہ عہد، مولانا انصار اللہ قاسمی فرقِ باطلہ کا رد منہج و طریقہ کار، مولانا انظر قاسمی تنظیم وقت اور اس کا طریقہ کار، مولانا عبید اختر رحمانی مطالعہ اصول و اداب، مولانا مفتی محمد عمر عابدین قاسمی مدنی فقہ حنفی کی خصوصیات اور کتابیں ،مولانا ارشد قاسمی ابلاغ عامہ کی مہارتیں، مولانا ڈاکٹر احمد نورعینی برہمنیت عہد بہ عہد اور مولانا مفتی شاہد علی قاسمی فقہ اسلامی تاریخ و تدوین کے عنوانات پر اپنے محاضرات پیش کریں گے۔
Post Views: 42
Like this:
Like Loading...