Skip to content
ہر عازم حج ،روانگی سے پہلے تربیت کو ضروری سمجھے
انسٹی ٹیوٹ آف عربک اسٹڈیز کے زیراہتمام جلسہ ، مفتی سیدآصف الدین ندوی کا خطاب
حیدرآباد،19اپریل(الہلال میڈیا) اسلام کی عبادات میں ہر عبادت کا اپنا ایک رنگ ہے اور ہر ایک کا اپنا ایک تاثر واثرات ہیں،نماز میں بندگی وعاجزی ہے ، نماز ایک جسمانی عبادت ہے، زکوۃ میں غربت ومحتاجی کا احساس ہے،غم خواری وہمدردی ہے، اور زکوۃ ایک مالی عبادت ہے، روزہ روح واخلاص سے عبارت ہے،اور ایک جسمانی عبادت ہے، لیکن حج وعمرہ مجموعہ عبادات ہے، اس میں بندگی بھی ہے قربانی بھی، عبدیت ہے اور عبادت بھی ، جانی عبادت ہے اور مالی بھی ،عشق بھی ہے صبر بھی، یعنی ایک ایسی عبادت جس میں ایک مومن کا جان مال،وقت ووسرمایہ سب کچھ لگتا ہے ، اور اس میں قدم قدم پر صبر ہی صبرہے،دوسری عبادات کے مقابلہ میں اس کے فرائض وواجبات ، سنن ومستحبات، مناسک واعمال آسان بھی ہیں۔اور ان کی تربیت وتعلیم ہو تو اس کی ادائیگی بھی آسان ہے ،اور تربیت نا ہوتو مشکل ہی مشکل ہے۔بلکہ مسائل ہی مسائل ہیں،ان خیالات کا اظہار مفتی سیدآصف الدین ندوی قاسمی بانی انسٹی ٹیوٹ آف عربک اسٹڈیز حیدرآباد نے حج وعمرہ کے جدید مسائل اور ان کا حل کے زیر عنوان منعقدہ جلسہ میں کیا، جو مسجد محمدی کاکتیہ نگر کالونی ٹولی چوکی میں ہفتہ کی شام منعقدہوا۔حج کے مناسک کی ڈیجیٹل تعلیم وتربیت کرتےہوئے آپ نے اپنے پرمغز خطاب میں کہا کہ عازمین کرام حضرات وخواتین گھر سے روانگی سےلےکر واپسی تک ہر ہرعمل کو معلوم کریں اور ہر ہر قدم کے بارے میں پوری معلومات حاصل کریں ، اپنے منتظمین سے رابطہ میں رہیں ان کی خدمات اور انتظامات کے بارے میں جانیں،بلکہ ان سے ایک ایک چیز پوچھ پوچھ کر معلوم کریں اور ان کو لکھ لیں ،تاکہ سفر حج وعمرہ اور زیارت مدینہ منورہ میں دشواریوں اور دقتوں اور پریشانیوں سے محفوظ رہیں، وہیں یہ بھی ضروری ہے کہ جدید مسائل اور موجودہ حالات میں پیدا ہونے والی زمینی وزمانی تبدیلیوں سے پوری طرح واقف ہوں بلکہ ان کے لئے ذہنی وفکری تیاری حاصل کریں۔حج آسان ہے اگر ہم روانگی سے پہلے جیسے چیزوںاور سامان کی تیاری کرتے ہیں ویسے ہی اعمال ومناسک کی پوری پوری تیاری حاصل کریں، او روہیں پر اس بات کی بہت ضرورت ہے کہ ہم نے اپنی خواتین کے حج کی فکر کریں، ان کو حج کے علم سے آراستہ کریں ،خود بھی مسائل سیکھیں، فرائض ووجبات کا علم ہو، دعائیں جانیں۔اپنے سفر کو حج مبرور ،عمرہ مقبول ، زیارت مقبولہ میں تبدیل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔عازمین کرام کی ڈیجیٹل تعلیم وتربیت کے سلسلہ میںمزید تفصیلات کے لئے حافظ مصباح احمد سے سیل نمبر 8639257153 پر رابطہ کریں۔
Post Views: 78
Like this:
Like Loading...