Skip to content
جامعہ حنفیہ للبنات ظہیرآباد کے جلسہ تکمیل حفظ قرآن وختم بخاری کا کامیاب انعقاد.
اجلاس عام سے مفتی احمد اللہ نثار صاحب قاسمی حیدرآباد و مفتی خلیل الرحمٰن صاحب قاسمی ناندیڑ کے خصوصی خطابات
ظہیرآباد ،20اپریل(الہلال میڈیا) جامعہ حنفیہ للبنات ظہیرآباد کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان وفقید المثال سالانہ جلسہ تکمیل حفظ قرآن وختم بخاری شریف 19/اپریل بروز اتوار صبح 9/بجے تا ظہر جےجے گارڈن فنکشن ھال میں منعقد کیا گیا جس اجلاس کی صدارت پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا مفتی خلیل الرحمٰن صاحب قاسمی ناندیڑ فرمائی جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جید عالم دین حضرت مولانا مفتی احمد اللہ نثار صاحب قاسمی حیدرآباد نے موجود حالات میں خواتین اسلام کی دینی تعلیم کی اہمیت پر زبر دست خطاب فرمایا جس میں خاص طور پر خواتین میں علم دین کی اہمیت و ضرورت اور اس کے نہ ہونے پر معاشرے اور سماج میں جو خرابیاں جنم لے رہی ہیں قرآن وحدیث اور سیرت کی روشنی میں ان پر تفصیلی گفتگو فرمائی اور اپنے خطاب میں فرمایا کہ مرد کی دینداری گھر کی دہلیز تک ہی رہتی ہے اور عورت کی دینداری پورے گھر خاندان اور نسلوں کو دیندار بنادیتی ہے اس سلسلے والدین کی ذمہ داری کیا ہے اور موجودہ دور میں تربیت اولاد کے حوالے سے جو غفلت برتی جارہی ہے اس بصیرت افروز خطاب فرمایا اس موقع پرچودہ طالبات کو عالمیت وفضیلت کی سند دی گئی اور چھ طالبات کو حفظ قرآن مجید کی سند دی گی اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے جلسہ کی نظامت مفتی عبیدالرحمن قاسمی نے فرمائ ختم بخاری مفتی عبد القدوس صاحب نے کی اجلاس کا آغاز نابینا حافظ صاحب کی قرأت اور حافظ جنید احمد خیری کی نعت سے ہوا مقامی علماء میں مفتی نذیر احمد حسامی مفتی عبد الصبور قاسمی نے بھی خطاب فرمایا اس موقع پر ناظم جامعہ حضرت مولانا عبد المجیب صاحب قاسمی مدظلہ العالی کی خدمات کو علماء اور شرکا نے سراہا ادارہ اور اساتذہ کو دعاؤں سے نوازا اس اجلاس میں مولانا عبد المتین رشادی مولانا سید عیسی قاسمی مولانا اکرام الدین حافظ عبد المجیب کتور حافظ اکبرصاحب حافظ عبد الماجد حافظ عثمان حافظ محبوب حافظ زاہد محمد رفیع کونسلر سید ظفر حسین صاحب سید محسن صاحب اوردیگر حفاظ علماء سماجی مذہبی قائدین کے علاوہ مرد حضرات اورخواتین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی .
Post Views: 38
Like this:
Like Loading...