Skip to content
سیرت طیبہ کا موضوع ہر زمانہ کی ضرورت .
کتاب محمد مصطفی ہمارے حبیب ﷺ کی رسم اجرا
محبوب نگر،25اپریل(پریس نوٹ)بزم کہکشاں کے ایک پرنور محفل میں ایک دل آویز کتا ب بنام محمد مصطفی ﷺ ہمارے حبیب کی رسم اجرا عمل میں آئی، تفصیلات کے بموجب مفتی سیدآصف الدین ندوی قاسمی ایم اے ، بانی انسٹیٹیوٹ آ ف عربک اسٹڈیز حیدرآباد وماہر نفسیات ڈاکٹر محمد قطب الدین ابو شجاع امریکہ کی مشترکہ تصنیف لطیف کا رسم اجراممتاز شاعر وادیب جناب حلیم بابر صدر بزم کہکشاں محبوب نگر کے ہاتھوں22 اپریل بروز چہارشنبہ کہکشاں ہال نیوٹاون میں عمل میں آیا ، اس پررونق محفل میں جناب یوسف بن ناصر ، جناب محمد حاجی و دیگر حضرات موجود تھے، اس موقعہ پر صدر محفل نے کتاب کے مصنفین کو مبارک بادی پیش کرتےہوئے کہا کہ ایک ضروری وروحانی موضوع ہے، اور اس حسین عنوان پرعمدہ کاغذ وخوبصورت پیرایہ میں سیرت کے بحر ذخار کو سمیٹنے کی کامیاب کوشش کی ہے ، سیرت جیسے صدا بہار موضوع سے عطر کشید کی گئی ہے،کتاب کے مشمولات ومضامین فکر انگیز اور دعوت عمل ہیں،ظاہر ی دل کشی کے ساتھ ساتھ معنوی تاثیر نور علی نور ہے ،نیز یہ کہ مفتی سیدآصف الدین ندوی ایک جید عالم ومخلص مدرس اور کامیاب مصنف ہیں ، گوناگوں صلاحیتوں کے مالک ہیں ، اپنے وطن عزیز محبوب نگر سے بڑا تعلق ہے، ان شائ اللہ مستقبل قریب میں ایک نعتیہ مشاعرہ اور ان کے خدمات کے اعتراف میں ایک جلسہ کا اہتمام عمل میں لایاجائے گا۔اس موقعہ پر مصنف کتاب مفتی سیدآصف الدین ندوی قاسمی نے بزم کہکشاں کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ سیرت کا موضوع کسی وقت وزمانہ کا محتاج نہیں ہے وہ ہر مرض کی دوا اور ہر زمانہ کی ضرورت ہے، کتابچہ کی صورت میں آرٹ پیپر پر دیدہ زیب وجاذب نظرصورت میں اسی لئے طبع کیا گیا ہے کہ یہ پہلو ہمارے ساتھ رہیں ، ان سے ہم اپنی ز ندگی کے صبح وشام روشن کریں۔مصروف ترین لوگ بھی ایک صفحہ میں ایک پیام سیرت کے حوالے سے جان لیں ۔اہلیان محبوب نگرکے لئے یہ نوید مسرت بھی اس موقعہ پر سنائی گئی کہ خواہش مند افراد یہ قیمتی ترین کتابچہ جس کا ہدیہ ۵۰ روپیے ہے،رسم اجرا کی مناسبت سے جناب شیخ سراج الدین صاحب مالک اسٹانڈرڈ آٹو موٹرس سے مفت حاصل کرسکتے ہیں۔بزم کہکشاں کی جانب سے مولانا محترم کو تہنیت پیش کی گئی۔
حلیم بابر صدر بزم کہکشاں محبوب نگر
Post Views: 68
Like this:
Like Loading...