Skip to content
دھیریندر شاستری کا اپیل :چار بچے پیدا کریں، ایک RSS کو دیں۔
ناگپور: 25؍اپریل( ایجنسیز)
پنڈت دهیریندر کرشنا شاستری اپنے بیانات کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ اس بار انہوں نے ایک بیان دیا جس کا ویڈیو اب تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ناگپور میں ایک تقریب کے دوران انہوں نے ایک اہم بیان دیا۔ انہوں نے کہا،’’ہم پورے بندوستان کو ایک بات بتانا چاہتے ہیں۔ جب بھی بندوستان میں کہیں بھی کوئی آفت آتی ہے، لوگ اپنی جان بچانے کے لیےبھاگتے ہیں، لیکن ہمارے آر ایس ایس کا ایک ایک کارکن اپنی جان کے لیے نہیں بھاگتا، وہ وہاں جا کر جان بچاتا ہے، یہ آر ایس ایس ہے۔ ہم پورے بندوستان سے گزارش کرتے ہیں کہ چار بچے پیدا کریں، اور ایک آر ایس ایس کو دیں تاکہ وہ دوسروں کو بچانے میں مدد کر سکیں۔ تقریب کے دوران انہوں نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ آر ایس ایس کی تعریف کی۔ اس کے بعدانہوں نے موہن بھاگوت کی طرف دیکھا اور کیا، ہم چاہتے ہیں کہ آپ اسی طرح مسکراتے رہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہمارے پاس جلد ہی ایک متحد بندوستان ہوگا اور ہم خوش ہوں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ کے ساتھ کچھ بڑا ہونے والا ہے۔ بالاجی آپ کو کچھ
بڑا کرنے پر مجبور کریں گے۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت خود اس تقریب میں موجود تھے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فژنویس، مرکزی وزیر نتن گڈکری اور کئی دوسرے سنت بھی موجود تھے
اس دوران دهریندر شاستری نے چھترپتی شیواجی مہاراج کے بارے میں ایک اہم بیان بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ چھتریتی شیواجی مہاراج لڑتے لڑتے تھک چکے تھے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ سمرتھ رام داس سوامی کے پاس گئے اور کہا کہ وہ اب لڑنا نہیںچاہئے اور تاج اور اقتدار سونپنا چاہتے ہیں۔ رام داس سوامی نے جواب دیا کہ ایک شاگرد کا فرض ہے کہ وہ اپنے گرو کے حکم کی تعمیل کرے، اس لیے اسے اقتدار سنبھالنا چاہیے۔ اس سے پہلے، انہوں نے پریاگ راج اتر پردیش میں کہا تھا کہ سناتن دھرم ایک سنگین بحران کا سامنا کر رہا ہے اور تمام سناتن پرستوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو بندو قوم بنانے کا ہدف بہت مشکل تھا اور قربانی مانگتی ہے۔
ان کے اس بیان کے دو اہم پہلو نمایاں ہیں:
۱. آر ایس ایس کی ستائش: انہوں نے سنگھ کے کارکنوں کو آفات کے وقت انسانیت کی خدمت کرنے والا قرار دیا اور موہن بھاگوت کی موجودگی میں’اکھنڈ بھارت‘کی خواہش کا اظہار کیا۔
۲. تاریخی حوالہ: چھترپتی شیواجی مہاراج اور سمرتھ رام داس سوامی کے متعلق ان کے بیان پر بھی مختلف حلقوں میں گفتگو ہو رہی ہے، جہاں انہوں نے حکمرانی اور گرو کے حکم کی اہمیت پر زور دیا۔
دھیریندر شاستری اس سے قبل بھی ہندوستان کو ’ہندو راشٹر‘ بنانے اور سناتن دھرم کے تحفظ کے حوالے سے ایسے بیانات دیتے رہے ہیں جو سیاسی اور سماجی حلقوں میں ہلچل پیدا کر دیتے ہیں۔
باگیشور دھام کے پنڈت دھیریندر کرشنا شاستری کا یہ بیان سوشل میڈیا پر کافی بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ ناگپور کی اس تقریب میں جہاں موہن بھاگوت، نتن گڈکری اور دیویندر فڈنویس جیسی اہم شخصیات موجود تھیں، شاستری جی نے سنگھ (RSS) کی خدمات کو سراہتے ہوئے یہ مشورہ دیا کہ ہندو خاندانوں کو چار بچے پیدا کرنے چاہئیں اور ان میں سے ایک بچہ ملک و قوم کی خدمت کے لیے آر ایس ایس کے حوالے کر دینا چاہیے۔
Post Views: 59
Like this:
Like Loading...