Skip to content
سینئر صحافی سید کوثر علی کی تہنیتی تقریب مختلف سیاسی سماجی و مذہبی قائدین اورصحافیوں کا خطاب
کاماریڈی (نیوز ) تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کی نمائندگی پر ڈسٹرکٹ ایکریڈیشن کمیٹی کاماریڈی میں سینیر صحافی سید کوثرعلی اسٹاف رپورٹر روزنامہ راشٹریہ سہارا کو نامزد کئے جانے پر آر اینڈ بی گیسٹ ھاؤز میں کل شام ضلع بھر کے صحافی برادری و مقامی سیاسی، سماجی و مذہبی تنظیموں کے قائدین کی جانب سے زبردست تہنیت پیش کی گئی اس موقع پر مفتی حسین احمد حسامی ،سینیر جرنلسٹ ایم اے رحمان اسٹاف رپورٹر روزنامہ منصف کاماریڈی تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی این آر آی سیل صدر محمد پرویز چاوش،کونسلر محمد امجد، رکن بلدیہ سید انوراحمدسابق نائب صدر بلدیہ ، مشہور افسانہ نگار و صدر انجمن ترقی اردو رحیم انور بی اکبر حسین سینیر کانگریس قائد، جعفر صدر ضلع مجلس، محمد آصف معتمد مدینہ مسجد، محمد غیاث الدین ،مشو ،محمد رفیع ، محمد سراج الدین صدر ضلع کانگریس کمیٹی میناریٹی سیل کاماریڈی نے مبارک باد دیتے ہوے کہا کہ ضلع کاماریڈی کے اردو صحافیوں کے لئے یہ بڑی ہی خوشی ومسرت کا موقعہ ہے کہ اُردو صحافیوں کے مسائل سے نمٹنے اور اردو کو فروغ دینے اور اردو صحافیوں کے دیرینہ مسائل جیسے قوائد شرائط کے مطابق مستحق صحافیوں کو ایکریڈیشن کی فراہمی کے لیے آواز اٹھانے کاماریڈی کے سینیر صحافی سید کوثر علی کو ضلع اکریڈیشن کمیٹی کاماریڈی منتخب کیا گیا سید مسعود علی قدیر صدر مرکزی میلاد کمیٹی کاماریڈی نے سید کوثر علی کی R&B گیسٹ ہاؤس میں منعقدہ تہنیتی تقریب میں شال پوشی و گل پوشی کرتے ہوے زبردست تہنیت پیش کی اس موقع پر کونسلر سید انور نے خطاب کرتے ہوے سید کوثر علی کی صحافتی خدمات کو سراہا اور انکی ضلع ایکریڈیشن کمیٹی میں شمولیت کو فعل نیک قرا دیتے ہوے ضلع کلکٹر آشش سنگوان سے اظہار تشکر ادا کیا جبکہ پرویز چاؤش ، ہیٹرک کونسلر محمد امجد، ممتاز قلمکار رحیم انور و بی اکبر حسین مفتی حسین احمد حسامی صحافت سے اپنے معاشرے میں کس طرح سدھار لا سکتے ہیں پر تفصیلی خطاب کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ، اردو صحافت سے وابستہ ہوکر اس میدان میں ایکریڈیشن کمیٹی کا ممبر منتخب ہونا واقعی یہ اردو صحافیوں کی بالخصوص فیڈریشن کی اہم کامیابی ہے صحافت سے وابستگی کے ساتھ اُردو ادب کو فروغ دینا اور اردو زبان سے خاص شغف کا باعث ہے جبکہ اسٹاف رپورٹ منصف ڈجیٹل ٹی وی محمد عبد الماجد پروگرام کو اپنی جستجو سے کامیاب کیا اور بحسن وخوبی نظامت سے تمام افراد کے دلوں میں جگہ بنائی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سید کوثر علی سے صحافت کے ذریعہ معاشرے کے سدھار اور اردو زبان کو فروغ دینے کا مشورہ دیا اس موقع پر جاوید ، سید علی ، کیف جوکل بانسواڑہ منصف ٹی وی کے نمائندے محمد خالق اور سیف اللہ ، پٹلم کے سیاست رپورٹر کلیم یلاریڈی کے حسن الدین ،سہارا رپورٹر یلاریڈی ساجد جوکل سہارہ رپورٹر عارف ، اے کرشنا، شنکر، لشکر ستئیہ نارائن سینیر جرنلسٹ آی ایس ریڈی وجیانند نے بھی مبارکباد دی اس موقع پر سید کوثرعلی نے فیڈریشن سے اظہار تشکر ادا کرتے ہوے انھیں تہنیت پیش کئے جانے پر میزبان و شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور یقین کا اظہار کیا کہ وہ اپنے فرائض پر پورا اترتے ہوے ہر مستحق صحافی میں کارڈ کی فراہمی کو یقینی بنائیگے
Post Views: 77
Like this:
Like Loading...