Skip to content
سپریم کورٹ کا نیم پلیٹ کے قضیہ پرفیصلہ:
اکھلیش یادو نے کہاعدالت کو ایسے امور پر از خود نوٹس لینا چاہیے .
لکھنؤ،22جولائی ( آئی این ایس انڈیا )
سپریم کورٹ نے پیر کو اتر پردیش کی یوگی حکومت کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کانوڑ روٹ پر دکانداروں کے نام کی تختیاں لگانے کے حکم پر عبوری روک لگا دی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ دکاندار کو دکانوں پر اپنا نام لکھنا ضروری نہیں ہے۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اس معاملے پر بی جے پی پر طنز کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی بات کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے اور اس طرح کی کارروائی کو روکنا چاہیے۔
حکومت ایسے بہت سے اقدامات کرے گی کیونکہ فرقہ وارانہ سیاست ختم ہونے پر یہ لوگ یہی کریں گے۔اکھلیش یادو نے بھی نیٹ معاملہ پر حکومت کو گھیر لیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک ہی مرکز میں اتنے زیادہ طلباء اتنے نمبر حاصل کریں۔ اس سے حکومت اور ادارے کی ساکھ پر سوال اٹھتے ہیں، جو اتنا بڑا امتحان دے رہا ہے۔ اس حکومت نے پیپر لیک ہونے کا ریکارڈ بنایا ہے۔
کانگریس نے بھی کانوڑ یاترا کے روٹ پر دوکاندار وں کے نام کی تختیاں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ ہم نے اس کی سختی سے مخالفت کی تھی ؛کیونکہ یہ آئینی روح کیخلاف ہے۔ اگر میں اپنی دکان پر اپنی ذات اور اپنا مذہب لکھتا ہوں تو وہ دلت مخالف، آدی باسی، مسلم مخالف، اقلیت مخالف ہے، ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں۔
Like this:
Like Loading...