Skip to content
کیمبرج گروپ آف انسٹی ٹیوشنز بیدر کا قابلِ ستائش اقدام
میرٹ طلبہ کے لیے مفت داخلہ اور خصوصی اسکالرشپس کا اعلان
بیدر۔ 29 اپریل۔ ریاستِ کرناٹک کے ممتاز اور معیاری تعلیمی اداروں میں شمار ہونے والے کیمبرج گروپ آف انسٹی ٹیوشنز نے تعلیمی میدان میں ایک نہایت حوصلہ افزا اور قابلِ تقلید قدم اٹھاتے ہوئے ایس ایس ایل سی امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے خصوصی رعایتوں اور اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے۔ ادارے کے چیئرمین جناب ڈاکٹر ایم اے جبار نے اس سلسلے میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ باصلاحیت اور محنتی طلبہ کی حوصلہ افزائی اور انہیں معیاری تعلیم کی فراہمی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔
اعلان کے مطابق ایس ایس ایل سی امتحانات میں 95 فیصد یا اس سے زائد نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ کو سو فیصد مفت داخلہ فراہم کیا جائے گا، جبکہ 85 فیصد یا اس سے زائد نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ کو فیس میں پچاس فیصد رعایت دی جائے گی۔ تعلیمی حلقوں میں کیمبرج گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے اس اقدام کو نہایت سراہا جارہا ہے، کیونکہ یہ فیصلہ ذہین اور مستحق طلبہ کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کی جانب ایک مثبت اور دور اندیش قدم تصور کیا جارہا ہے۔اسی دوران کیمبرج پبلک اسکول بیدر نے بھی تعلیمی سال 2025-26 کے ایس ایس ایل سی نتائج میں شاندار کامیابی حاصل کرکے ایک اہم تعلیمی سنگِ میل عبور کیا ہے۔
اسکول کے نتائج نے ادارے کے معیاری تدریسی نظام، طلبہ کی محنت اور اساتذہ کی انتھک کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت پیش کیا ہے۔اس سال ایس ایس ایل سی امتحانات میں 95 فیصد سے زائد نمبرات کے ساتھ 5 طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کی، جبکہ 40 طلبہ امتیازی کامیابی (ڈسٹنکشن) کے ساتھ کامیاب قرار پائے۔ اسی طرح 80 تا 90 فیصد نمبرات حاصل کرنے والے 26 طلبہ، 70 تا 80 فیصد کے درمیان کامیابی حاصل کرنے والے 28 طلبہ اور 60 تا 70 فیصد نمبرات کے ساتھ 26 طلبہ نے کامیابی حاصل کرکے ادارے کا نام روشن کیا۔
کیمبرج پبلک اسکول بیدر کے نمایاں ٹاپرس میں فرح تمکین نے 625 میں سے 608 نمبرات حاصل کرتے ہوئے 97.28 فیصد کے ساتھ اول مقام حاصل کیا، جبکہ انکیت مینالی نے 607 نمبرات اور 97.12 فیصد کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا۔ ادیناتھ وی نے 601 نمبرات کے ساتھ 96.16 فیصد، سید سفیان نے 598 نمبرات کے ساتھ 95.68 فیصد اور کوٹے سنگمیش نے 597 نمبرات حاصل کرکے 95.52 فیصد کے ساتھ نمایاں کامیابی درج کی۔
ہر سال جماعت دہم کے ٹاپرس طلبہ کو ان کی حوصلہ افزائی کیلئے ہائی اسکول ہٰذا کی جانب سے Laptops دیے جاتے ہیں ۔کیمبرج گروپ آف انسٹی ٹیوشنز نے مختصر عرصے میں اپنے اعلیٰ تعلیمی معیار، منظم تدریسی نظام اور طلبہ دوست ماحول کے باعث والدین اور طلبہ کے اعتماد کو مضبوط کیا ہے۔ ادارہ نہ صرف عصری تعلیم کی فراہمی میں نمایاں مقام رکھتا ہے بلکہ نیٹ (NEET)، جے ای ای (JEE) اور سی ای ٹی (CET) جیسے اہم مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری میں بھی خصوصی مہارت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ادارے کی اہم خصوصیات میں طلبہ اور طالبات کے لیے الگ الگ بیچز کا نظم شامل ہے تاکہ یکسوئی اور تعلیمی انہماک کے ساتھ تعلیم حاصل کی جاسکے۔
اسی طرح نیٹ، جے ای ای اور سی ای ٹی کے لیے خصوصی کوچنگ بیچز ترتیب دیے گئے ہیں، جہاں ہر امتحان کی ضروریات کے مطابق جدید طرزِ تدریس اختیار کی جاتی ہے۔کیمبرج گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کا مکمل کیمپس سی سی ٹی وی نگرانی سے آراستہ ہے، جس سے نظم و ضبط اور طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ادارے میں فزکس، کیمسٹری اور بایولوجی کے جدید لیبارٹریز بھی قائم ہیں، جہاں طلبہ کو عملی تعلیم اور تحقیقی رجحانات سے روشناس کرایا جاتا ہے۔ مزید برآں ادارے میں اعلیٰ تعلیم یافتہ، تجربہ کار اور ماہر اساتذہ کی خدمات حاصل ہیں، جو خصوصاً نیٹ اور جے ای ای جیسے مشکل امتحانات کی تیاری میں طلبہ کی بھرپور رہنمائی کرتے ہیں۔
ڈاکٹر ایم اے جبار نے کہا کہ ادارے کا مقصد صرف نصابی تعلیم تک محدود نہیں بلکہ ایسے باصلاحیت نوجوان تیار کرنا ہے جو مستقبل میں ڈاکٹر، انجینئر اور مختلف پیشہ ورانہ شعبوں میں ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ انہوں نے والدین اور طلبہ سے اپیل کی کہ وہ اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور بروقت داخلہ حاصل کرکے اپنے روشن مستقبل کی بنیاد مضبوط کریں۔داخلہ اور مزید معلومات کے لیے اوقاتِ کار میں کیمبرج گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے موبائل نمبر 8884107873 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے یا راست طور پر گروپ آف انسٹی ٹیوشنزجرنلسٹ کالونی، اربن بینک کے قریب، حیدرآباد روڈ، بیدر پہنچ کر تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
Post Views: 35
Like this:
Like Loading...