Skip to content
کاماریڈی ضلع حج سوسائٹی نے حجاج کرام کے دوسرے قافلہ کو چھنڈی دیکھا کر روانہ کیا
کاماریڈی 9مئی (الہلال نیوز ) ضلع کاماریڈی کے 83 حجاج کرام کو سعادت حرمین الشریفین کے لیے الھند تلنگانہ گورنمنٹ کوٹھے سے منتخب ہوئے حجاج کرام کے دوسرے قافلہ کی تلبیہ کی گونج سے سبز چھنڈی دیکھا کر قدیم نیشنل ہائی وے باورچی ہوٹل سے روانہ کیا گیا اس موقع پر مفتی حسین احمد حسامی نائب صدر حج سوسائٹی نے حجاج کرام ، متعلقین شہر کاماریڈی ، ریاست تلنگانہ ، اور ملک کے امن و امان اور صحت و سلامتی کے لیے رقت انگیز دعا کی ، صدر حج سوسائٹی ضلع کاماریڈی غلام احمد صابری نے تمام حجاج کرام کی گل پوشی کرتے ہوئے تلبیہ کی تلقین کی اس موقع پر محمد منیر الدین سلطان ، علیم الدین ، صدر مسجد وحیدیہ بدرالدین پاشاہ کونسلر جاوید ، عبد الحسیب ، حافظ شیخ محمد زکریا ، محمد ضمیر الدین ، محمد وسیم ، شیخ سلیمان ، محمد نہال ، محمد شعیب خان ، بابا ، محمد جعفر ، محمد ارشد ، محمد اظہر RTC دیگر معززین و خواتین کی کثیر تعداد نے دیدئہ نم تلبیہ کی گونج سے حجاج کرام کے دوسرے قافلہ کو روانہ کیا ۔
Post Views: 73