Skip to content
سیمینار بعنوان خاندان ابراہیم کی قربانیاں
حیدرآباد،9مئی (پریس نوٹ) جناب محمد نواب انجینئر کوارڈینیٹر انسٹی ٹیوٹ آف عربک اسٹڈیز قادر باغ حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب ادارہ کے تحت علمی وقلمی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لئے، اورنوجوان نسل کو علم وعمل سے آراستہ کرنےکےکی نیت سے انسٹی ٹیوٹ آ ف عربک اسٹڈیز قا در باغ میں علمی سیمیناروں کا سلسلہ پچھلےدو برس سےقائم کیا گیا ہے، اس مبارک سلسلہ کا دسواں عظیم الشان سیمینار بعنوان خاندان ابراٖہیم علیہ السلام کی قر بانیاں زیرِ نگرانی حضرت مفتی سید آصف الدین ندوی صاحب بانی انسٹیٹیوٹ آف عربک حیدرآباد منعقد ہو رہا ہے یہ سیمینار عوام کی سہولت کے لیے آن لائن زوم پر بوقت رات 9:00 بجے تا 10:00 بجے ہندوستانی وقت کے مطابق بتاریخ 9 مئی 2026 بروز ہفتہ ہوگا ۔ مقر رین میں حافظ محمد یونس مدن پلی، خواجہ معین الدین پرنسپل ٹمریز ، سراج الرحمن میڈیکل، فہیم سلطانہ ، اویس حمدان، سیدہ شاکرہ ، خنساء میمنت، سید ہاشم نقوی امریکی ، حافظ محمد مصبا ح الدین ودیگر طلبہ وطالبا ت ، انسٹی ٹیوٹ حصہ لیں گے،
۔مزید تفصیلات کے لئے حافظ مصباح احمد سے سیل نمبر 8639257153 پر بعد نماز ظہر تا مغرب رابطہ کریں۔
Post Views: 25