Skip to content
،، جمعیۃ علماء ہند (بچی ریڈی پالم یونٹ) کے زیرِ اہتمام "مفت ختنہ کیمپ” کا کامیاب انعقاد،،
آندھرا پردیش/نیلور 12 مئی( نمائندہ) الحمدللہ دین و ملت کی خدمت کے جذبے کے تحت جمعیۃ علماء ہند (یونٹ بچی ریڈی پالم) کی جانب سے ایک عظیم الشان،،مفت ختنہ کیمپ،، کا انعقاد کیا گیا۔
اس کیمپ میں علاقے کے تقریبًا 70 بچوں کا ختنہ کیا گیا۔ جمعیۃ کی جانب سے تمام بچوں کو درج ذیل اشیاء
میڈیسن کٹ (Free Medicine Kit)
تحائف اور دیگر ضروری اشیاء مفت فراہم کی گئیں۔
مذکورہ پروگرام کا باقاعدہ آغاز ناظمِ اعلیٰ جمعیۃ علماء ضلع نیلور، حضرت مولانا الیاس صاحب دامت برکاتہم کی رقت انگیز دعا سے ہوا۔ حضرت کی تشریف آوری اور دعاؤں نے مجمع میں برکت اور خوشی کی لہر دوڑا دی۔ پروگرام کی تمام تر نگرانی اور صدارت جمعیت علماء ہند بچی ریڈی پالیم کے صدر مفتی عبد الحی قاسمی صاحب نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دی۔
آخر میں جمعیتہ علماء نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ
ڈاکٹر جناب یوسف محمد صاحب ، جنہوں نے اپنی بے پناہ محنت اور مہارت سے اس کام کو انجام دیا۔ اللہ تعالیٰ ان کی خدمت کو قبول فرمائے اور ان کے رزق و عمر میں برکت عطا فرمائے۔
اس کے ساتھ متحرک نوجوانوں کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے کندھے سے کندھا ملا کر، دن رات ایک کر کے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیا۔
اس موقع پر تمام شرکاء اور سرپرستوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے نظم و ضبط برقرار رکھنے میں تعاون کیا۔
الحمدللہ یہ پورا پروگرام نہایت ہی خوش اسلوبی اور کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچا۔ اللہ تعالیٰ تمام معاونین اور منتظمین کو دارین میں اس کا بہترین بدلہ عطا فرمائے۔واضح رہے کہ جمعیتہ ہمیشہ فلاحی اور خیر کے کاموں میں پیش رہتی ہے۔ خدمت خلق کے جذبہ کے تحت حضرت مولانا محمد الیاس کے ہاتھوں ایک غریب لڑکی کی شادی میں پچاس ہزار قیمت سےپلنگ اور دیگر شادی کا ساز وسامان جمعیتہ کی جانب سے دیا گیا۔۔۔۔
Post Views: 23