Skip to content
مسلم لیگ رکن اسمبلی ایس ایس بی فاروق نے بلامقابلہ اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہونے پر جے سی ڈی پربھاکر کو مبارکباد پیش کی
چنئی ۔13مئی (پریس ریلیز)۔ انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل ) کے رکن اسمبلی ایس ایس بی سید فاروق نے تمل ناڈو اسمبلی اسپیکر کے طور پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والے جے سی ڈی پربھاکر کو مبارکباد پیش کی۔ اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو قادرمطلق اور بے انتہا مہربان اور بے مثال ہے۔ مجھے اس تاریخ ساز اسمبلی میںبھیجنے والے وانمباڑی اسمبلی حلقہ کے عزیز ووٹران اور میرے سیاسی استاد پروفیسر کے ایم قادر محی الدین صاحب اور سیکولر ترقی پسند اتحاد کے رہنمائوں اور کارکنوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے بلامقابلہ اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب پر دلی مبارکبا داور تشکر کا اظہار کرتا ہوں۔
Post Views: 21