Skip to content
مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے زیر اہتمام
مسجد حمزہ مشیر آباد میں ایک روزہ تفہیمِ ختم نبوت ورکشاپ
پریس نوٹ : مولانا مفتی عبدالمجید قاسمی کے بموجب مؤرخہ 16 ؍مئی بروز ہفتہ بعد نماز مغرب تا 17 ؍مئی بروز اتوار بعد مغرب نئی مسجد، مسجد حمزہ بھولک پور مشیر آباد میں ریاستی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھراپردیش کے زیر اہتمام مقامی یونٹ مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ مشیر آباد کی جانب سے ایک روزہ تفہیم ختم نبوت ورکشاپ رکھا گیا ہے، مولانا محمد عبدالقوی خازن مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ صدارت کریں گے، اس کے علاوہ اسلام کے بنیادی عقائد اور موجودہ دور کے باطل فتنوں قادیانیت، شکیلیت، گوہر شاہی اور منکرین حدیث وغیرہ سے متعلق اہم عنوانات پر ممتاز علماء کرام مولانا محمد ارشد علی قاسمی، مولانا مفتی تجمل حسین قاسمی، مولانا مفتی سید ابراہیم حسامی، مولانا محمد انصار اللہ قاسمی، مولانا شاہ وحید الدین قادری،مولانا مفتی عبد الستّار قاسمی، مولانا وجیہ الدین قاسمی اور مولانا عبدالرحمن وقار حسامی کے تربیتی خطابات ہوں گے، یہ پروگرام ہفتہ کے دن مغرب کے بعد شروع ہوگا اور اتوار کے دن عشاء کی نماز پر ختم ہوگا، پروگرام میں شرکاء کے لیے قیام وطعام کا معقول نظم رہے گا، تمام برادران اسلام بالخصوص نوجوانوں سے مع دوست و احباب کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی خواہش کی گئی ہے۔
Post Views: 24