Skip to content
مدھ پردیش میں کمال مولا مسجد کو مندر قرار دینا سراسر مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ہے
مسلمانوں کو ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے مفتی مشکور احمد قاسمی کا صحافتی بیان
حیدرآباد،17مئی( الہلال میڈیا)
منچریال تلنگانہ،17مئی(پریس نوٹ) مفتی مشکور احمد قاسمی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ مدھ پردیش کا حالیہ واقعہ مسلمانوں کو چونکا دینے والا ہے اگر ہم ایسے خاموش رہے عدالتی فیصلے پر اعتماد کرتے رہے تو آئندہ ایک ایک کر کے جان بوجھ کر ہندوؤں کو خوش کرنے کے لیے سینکڑوں مساجد کو مندر میں تبدیل کر دیا جائے گا یہ سب پلاننگ کے تحت ہو رہا ہے جہاں جہاں بی جے پی حکومت ہے وہاں صرف مساجد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے مسلمانوں کے لیے قانون بنایا جا رہا ہے یہ سب ہماری بزدلی اور ایمانی کمزوری کا نتیجہ ہے یہ کسی ایک ریاست کا مسئلہ نہیں ہندوستان کے تمام مسلمانوں کا مسئلہ ہے بی جے پی کے پاس اس کے علاوہ کوئی مدعا نہیں یہ واقعہ ہندوستان کے مسلمانوں کے مستقبل کے لیے لمحہ فکریہ ہے ہندوستان کی تمام مذہبی سیاسی سماجی تنظیموں کو سامنے آنا چاہیے ڈر خوف دلوں سے نکال کر حکومت سے آنکھوں میں انکھیں ڈال کر بات کرنی چاہیے مسلمانوں پر حد سے زیادہ ظلم ہو رہا ہے ظلم کے خلاف اب بڑے پیمانے پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے بی جے پی ہندو راشٹر کا بگل بجا چکی ہے اگر ہم اب بھی نہیں جاگے تو آئندہ ہمارا وجود خطرے میں پڑ سکتا ہے مذہبی شناخت اور اسلامی تشخصات سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے
Post Views: 51