Skip to content
آئو عربی زبان سیکھیں، آن لائن فری کورس کا آغاز
حیدرآباد ،22مئی(الہلال میڈیا)
جناب محمد نواب انجینئر کوارڈینیٹر انسٹی ٹیوٹ آف عربک اسٹڈیز قادر باغ حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب نئی اسلامی ہجری سال کے موقعہ پر انسٹی ٹیوٹ آف عربک کے ۲۳ ویں برس کا آغاز ہورہا ہے ،اس یادگار مناسبت سے بانی ادارہ مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی عامۃ المسلمین کےلئے اپنی مخلصانہ خدمات کا ایک نیا عمومی اور آسان وفری پروجیکٹ پیش کررہے ہیں وہ یہ کہ قرآن مجید سمجھنے اور عربی زبان سیکھنے کے خواہشمندطلبہ وطالبات ، نوجوان بچے بچیوں ، مرد حضرات وخواتین کےلئے دنیا بھر میں اپنی مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے اللہ کے کلام قرآن مجید کی زبان سیکھ سکتے ہیں، وہیں عربی زبان سے جڑے افراد وخواتین اپنی عربی زبان کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں، کورس کا تعارف کرواتےہوئے مولانا محترم نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف عربک اسٹڈیز حیدرآباد کا قیام ۲۰۰۵ میں عمل میں آیا اور اسی وقت سے اس کی تعلیمی وتربیتی اور تصنیفی خدمات جاری ہیں، یہ کورس بالکل فری ہے۔اور عمومی استفادہ کےلئےآن لائن رہے گا،داخلہ کےلئے عمرے کی کوئی قید نہیںہے، اردو وانگریزی داں طبقہ رجسٹریشن کرواکر فائدہ اٹھاسکتاہے۔نئے اسلامی ہجری سال ماہ محرم الحرام سے کورس کا آغازہوگا،تمام شرکائ کو ٹسٹ کے بعد سرٹیفیکٹ دی جائے گی،اور امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازاجائےگا۔کورس کاآغاز ۱۹ جون ۲۰۲۶ جمعہ کے دن مغرب کے بعد سے شروع ہوگا۔۳۱ مئی تک رجسٹریشن کرانا ضروری ہے،مزید تفصیلات کے لئے انسٹیٹیوٹ آف عربک کےانچارج جناب حافظ مصباح احمد سے سیل نمبر www.deeniyat.online – 8639257153 – سے رابطہ کریں
Post Views: 33