Skip to content
خادمِ اردو کی پزیرائی
ازقلم:اظہؔرکورٹلوی، شہرکورٹلہ
Cell: 7893912050
🔷 آج کے مصروف ترین دور میں اردو کی خدمت وہی کرتے ہیں جنھیں اردو سے سچی محبت ہے۔ انھیں افراد میں سرِ فہرست اک نمایاں نام انجمن محبّانِ اردو تلنگانہ و داغ دہلوی فاونڈیشن کے بانی جناب سید مسکین احمد صاحب کا ہے،جو ہماری مادری زبان اردو کی بقا کے لئے فکر مند رہتے ہیں۔اردو کی ترقی و ترویج کے لئے بساط بھر کوششیں کرتے رہتے ہیں۔
کل ہند و عالمی بلا ناغہ سالانہ مشاعرے منعقد کرکے اردو کی خوشبو سے فضاؤں کو معطر کرتے رہتے ہیں۔ شعراء کرام کو ایک دوسرے سے ملاقات اور اپنے ذوق کی تسکین کا موقع فراہم کرتے ہیں۔عالمی مشاعرے منعقد کرنا جوئے شیر لانے سے کم نہیں۔ کئی دفعہ فدوی اظہؔرکورٹلوی کو انجمن کے کل ھند مشاعروں میں مدعو کیا گیا، حال ہی میں انجمن محبان اردو تلنگانہ کے زیر اہتمام سدی پیٹ میں ایک عظیم الشان 48 واں کل ہند مشاعرہ میں بھی مجھےمدعو کیا گیا۔دبئی کے نامور شاعر ڈاکٹر زبیر فاروق العرشی صاحب کے ساتھ مجھے مشاعرہ پڑھنے کا شرف حاصل ہوا۔حیدرآباد کے ممتاز مزاحیہ شاعر جناب لطیف الدین لطیف نے شاندار نظامت کی۔ شہر حیدرآباد کے شہرۂ آفاق مزاحیہ شاعرجناب شاہد عدیلی نے مشاعرہ لوٹ لیا۔
اردو زبان کے ثقافتی ورثے کو بچانے اور اس کی شیرینی کو برقرار رکھنے کے لیے محترم سید مسکین احمد صاحب نے مشاعروں کے انعقاد کا جو بیڑا اٹھایا ہے وہ لائق تحسین اور قابلِ مبارکباد ہے ۔دورِ حاضر میں اردو کو مٹانے کی کوششیں جاری ہیں تو ایسے میں جناب سید مسکین احمد مشاعروں کے ذریعے اردو کو بچانے کی کوششوں میں سرگرم عمل ہیں۔
اظہؔرکورٹلوی، شہرکورٹلہ
Cell: 7893912050
Post Views: 130