Skip to content
حیدر آباد26 جون(نمائندہ) جناب حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیتہ العلماء تلنگانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی نے جن وانس کو اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا ہے اور عبادات کی مختلف اقسام ہیں۔ مثلاً قولی فعلی ، مالی اور مالی عبادت میں ایک عبادت قربانی بھی ہے۔ قربانی وہ جانور ہے جو اللہ کی راہ میں قربان کیا جائے اور یہ عمل ذبیحی ہے جس سے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کیا جاتا ہے۔ تخلیق انسانیت کے آغاز ہی سے قربانی کا جذبہ کار فرما ہے۔
قرآن مجید میں حضرت آدم کے دو بیٹوں کی قربانی کا واقعہ موجود ہے۔ اور قربانی جد الانبیاء سید نا حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم ترین سنت ہے۔ یہ عمل اللہ تعالیٰ کو اتنا پسند آیا کہ اس عمل کو قیامت تک کیلیے مسلمانوں کے لیے عظیم سنت قرار دیا گیا۔ قرآن مجید نے بھی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کے واقعہ کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔ اور نبی کریم ﷺ نے زندگی بھر قربانی کے اہم فریضہ کو ادا کیا اور قرآن احادیث میں اس کے واضح احکام اور تعلیمات موجود ہیں۔
عید الفطر کا بنیادی مقصد رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ رب العزت کے خصوصی احسانات ، انعامات اور نوازشات کا شکر ادا کرنا اور دربار الہی میں بعد عجز و انکسار اپنی کم ہستی ، کم مائیگی اور کوتاہ عملی کا اعتراف کر کے اس ذات عظیم و برتر سے معافی اور عفو و درگزر کی دہا والتجاء کرنا ہے۔
اور عید الاضحی سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی قربانی ، ایثار، اخلاص اور وفا کی یاد تازہ کر کے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے جانور ذبح کر کے اللہ ارحم الراحمین کی بارگاہ سے بے پناہ اجر وثواب اور نیکیاں حاصل کرنے کا دن ہے اور اپنے نفس کی قربانی اللہ تعالی کو مقصود ہے کیونکہ جانور کو ذبح کرنا سنت ابراہیمی اور اپنے خواہش کو دبانا سنت محمدی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اس کرونا وائرس جیسے مہلک بیماری کے دور میں ہم کو چاہئے کہ ہم اللہ کے راستہ میں جانور کی قربانی کر کے اللہ کے غصہ کو کم کریں اور کرونا واوئرس جیسے بیماری سے نجات کی دعا کرے۔۔۔۔
Post Views: 30