Skip to content
حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے سول سروسز امتحان 2027 کی کوچنگ کیلئے آن لائن درخواستیں طلب-مرزااعجازبیگ
10 جون آخری تاریخ، 28 جون کو ہوگا انٹرنس ٹیسٹ
رائے پور: یو پی ایس سی کے تحت منعقد ہونے والے سول سروسز امتحان 2027 میں شرکت کے خواہشمند طلبہ کیلئے حج کمیٹی آف انڈیا، ممبئی کے کوچنگ اینڈ گائیڈنس سیل میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے داخلوں کیلئے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 جون 2026 مقرر کی گئی ہے۔
چھتیس گڑھ ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین مرزا اعجاز بیگ نے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی کی جانب سے یو پی ایس سی سول سروسز امتحان کی تیاری کرنے والے طلبہ کیلئے خصوصی کوچنگ اور رہنمائی کا انتظام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوچنگ اینڈ گائیڈنس سیل میں داخلے کے خواہشمند امیدوار مقررہ تاریخ تک اپنی آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آن لائن درخواست اور اہلیت سے متعلق مکمل معلومات hajcommittee.gov.in� پر دستیاب ہیں۔ اہل امیدواروں کا انٹرنس ٹیسٹ 28 جون 2026 کو رائے پور میں چھتیس گڑھ ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے منعقد کیا جائے گا۔ مزید معلومات کیلئے دفتر چھتیس گڑھ ریاستی حج کمیٹی کے فون نمبر 0771-4266646 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
Post Views: 38