Skip to content
"بھارت کے موجودہ حالات میں وکیلوں کو آگے بڑھ کر ملت کا دفاع کرنا ہوگا”
وکلا کے پروگرام میں سینیئر وکلا کے درمیان اہم قانونی تجاویزات
پوسد،28مئی(پریس نوٹ)
انوسینٹ نیٹورک کے زیرِ اہتمام ‘وکلاء کی نشست’ کے عنوان سے ایک اہم اور معتبر قانونی سیمینار کا انعقاد ہوٹل اتیتھی، پوسد مہاراشٹر میں کیا گیا، جس میں ملک کے موجودہ حالات، وکلاء کی ذمہ داریوں اور بے گناہ قیدیوں کی قانونی امداد جیسے حساس موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس پروگرام میں قانونی برادری کی کئی نامور شخصیات، دانشوروں ، صحافیوں اور سماجی کارکنان نے شرکت کی۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور ترجمہ سے ہوا، جس کے بعد فیض احمد فیض کا ایک پرکشش اور روح پرور ترانہ پیش کیاگیا ۔
افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے عادل مرزا نے پروگرام کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی اور ‘انوسینٹ نیٹ ورک’ (Innocent Network) کا تعارف پیش کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ دور میں مظلوموں کو بروقت قانونی مدد فراہم کرنا اور ان کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا کتنا ضروری ہو چکا ہے۔
موجودہ حالات اور وکلاء کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ شہزاد پٹھان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ آج کے چیلنجنگ دور میں وکلاء محض ایک پیشہ ور نہیں بلکہ معاشرے کی اصلاح اور انصاف کی بالادستی کے محافظ ہیں۔ جناب خان حسنین عاقب نے عدلیہ کی حالت زار کو خوبصورت انداز میں پیش کیا ۔
پروگرام کے کلیدی مقرر، انوسینت نیٹورک کے بانی ڈاکٹر واحد شیخ نے ‘بے گناہ قیدیوں اور وکلاء کی اہمیت’ پر انتہائی مدلل اور فکر انگیز تقریر کی۔ انہوں نے جیلوں میں بند بے گناہ افراد کی تکالیف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مظلوموں کو سلاخوں سے باہر نکالنے اور انہیں انصاف دلانے میں حساس اور مخلص وکلاء کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے 20 نکاتی ایجنڈا پیش گیا اور امید ظاہر کی کہ وکلاء ان تجاویز مات پر غور کریں گے ۔ واحد شیخ نے بتایا کہ ان دو پر گرام کے مقامی لوگوں سے مشورہ کرنے کے بعد آکولہ اور پوسد میں انوسنس نیٹورک کا چیپٹر شروع کیا گیا ہے ۔
انہوں نے قانونی برادری سے اپیل کی کہ وہ ایسے معاملات میں آگے آئیں۔ پروگرام میں سینیر وکلاء نے اس بات کی خواہش کا اظہار کیا کہ اس طرح کے پروگرام ہر جگہ کرنے کی ضرورت ہے ۔
نشست کا اختتام کلماتِ تشکر، عشائیہ اور ملک و ملت کی امن و سلامتی کی دعا کے ساتھ ہوا۔
Post Views: 37