آندھراپردیش29مئی(ایجنسیز) وشاکھا پٹنم جمعیۃ علماء کے جنرل سیکریٹری جناب اسلم خان صاحب شہر کے مکہ مسجد کمیٹی صدر جناب منیر الدین صاحب و اراکین وقف بورڈ آندھراپردیش کے ڈائرکٹر ودیگر اراکین کا ایک شاندار کار نامہ کہ جین سماج کے اراکین کو مسجد میں بلاکر بھائی چارہ اور ہندوستان میں گؤ ماتا کو لیکر جو سیاسی سرگرمیاں جل رہی ہے اس پر گائے کو نیشنل جانو ر قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوے جمعیت علماء کے قومی صدر مولانا محمود مدنی صاحب دامت برکاتہم کی اور اکابر جمیعت کی بات کو دہراتے ہوئے فورا مرکزی حکومت قانون بنانے کا مطالبہ کیا جس پر جین سماج کے لوگوں نے کہا کہ ہم سب ہندوستانی آپس میں ایک ہیں سیاسی سماج کی سوچ کو کمزور کرنے کے لئے ملک کی قدیم روایات سے ہی دیش میں پیار محبت اخوت کو بڑھاوا دےسکتے ہیں اس طرح کی ملاقاتیں مسجد مندر اور گرجا گھروں میں ہونی چاہئے..
