Skip to content
نینسی پیلوسی نے کملا ہیرس کو صدارتی امیدوارنامزد کیے جانے کی حمایت کی
واشنگٹن، 23جولائی ( آئی این ایس انڈیا)
امریکی ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر اور ڈیموکریٹک رہ نما نینسی پیلوسی نے اعلان کیا ہے کہ وہ نائب صدر کملا ہیرس کی حمایت کرتی ہیں کہ وہ صدر جو بائیڈن کی جگہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کے طور پر اپنی دوبارہ انتخابی مہم شروع کریں۔
سوموار کو پیلوسی نے ایک بیان میں کہا کہ آج ہمارے ملک کے مستقبل کے لیے بڑے فخر اور بے پناہ امید کے ساتھ میں نائب صدر کملا ہیرس کی صدر کے امیدوار کے لیے تائید کرتی ہوں۔
امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے مطابق پیلوسی نے اتوار کے روز بائیڈن کے صدارتی الیکشن کی دوڑ سے دست برداری کے اعلان تک ان کی حمایت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
گذشتہ ماہ بائیڈن کے ناکام مباحثے اور ٹرمپ کے مقابلے میں خراب کارکردگی کے بعد انہوں نے ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹک ارکان کے خدشات کو وائٹ ہاوس تک پہنچانے کے لیے پردے کے پیچھے کام کیا۔
پیلوسی نے اتوار کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں بائیڈن کے دستبردار ہونے کے فیصلے کی تعریف کی، لیکن انہوں نے اس میں ہیریس کا ذکر نہیں کیا تھا۔
بائیڈن نے انتخابات میں اپنی جانشین کے طور پر کملا ہیرس کا نام تجویز کیا تھا۔بائیڈن کی دستبرداری کے بعد سے ایوان نمائندگان کے 150 سے زیادہ ڈیموکریٹک ارکان نے ہیرس کی حمایت کی ہے۔پیلوسی نے پیر کے روز کہا کہ کیلیفورنیا میں ان کے ساتھی ڈیموکریٹ ہیرس کی حمایت کرتے ہیں۔
Like this:
Like Loading...