Skip to content
بائیڈن دوبارہ انتخاب نہیں لڑ سکتے تو منصب بھی چھوڑ دیں، ری پبلکن رہنماؤں کا مطالبہ
واشنگٹن، 24جولائی ( آئی این ایس انڈیا)
بائیڈن کو مستعفی ہو جانا چاہئے، ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ مطالبہ اتوار کو صدر جو بائیڈن کے اس اعلان کے کچھ ہی دیر بعد کیا کہ وہ نومبر کی صدارتی دوڑ سے دست بردار ہو رہے ہیں۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں جس میں فنڈ ریزنگ کی نئی اپیل بھی تھی، کہا بد دیانت جو بائیڈن صدر کے انتخاب کے لیے موزوں نہیں تھے اور وہ یقینااس منصب کے لیے بھی موزوں نہیں نہ کبھی تھے۔
ٹرمپ نے بائیڈن کو ملکی تاریخ کا اب تک کا بد ترین صدر کہا اور کہا کہ بائیڈن، انتخابی دوڑ سے مکمل بے وقار ہو کر نکلے ہیں۔ایوانِ نمائندگان کے سپیکر مائیک جانسن اور ٹرمپ کے وفادار دیگر ریپبلکن قانون سازوں نے ٹرمپ کے مطالبات دہرائے۔جانسن نے ایک بیان میں کہاکہ اگر بائیڈن صدر کا انتخاب لڑنے کے قابل نہیں تو وہ صدر کے طور پر خدمات انجام دینے کے قابل بھی نہیں۔
انہیں اپنے منصب سے فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ 5 نومبر سر پر ہے۔کانگریس وومن ایلس اسٹیفانک ریپبلکنز کی ایوان میں چوتھے درجے کی عہدیدار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر جو بائیڈن دوبارہ انتخاب کے لیے الیکشن نہیں لڑ سکتے تو وہ امریکہ کے صدر کے منصب کے لیے بھی فٹ نہیں ہیں۔ انہیں فوری طور پر ریٹائر ہو جانا چاہیے۔
ایوان میں اکثریتی لیڈروہپ ٹام ایمر نے،جو ریپبلکنز کے تیسرے درجے پر عہددار ہیں سوشل میڈیا پر کہاکہ اگر ڈیمو کریٹک پارٹی سمجھتی ہے کہ بائیڈن دوبارہ انتخاب لڑنے کے اہل نہیں تو وہ یقینا ہمارے نیوکلئیر کوڈز کو کنٹرول کرنے کے بھی اہل نہیں۔ بائیڈن کو فوری طور پر اپنا منصب چھوڑ دینا چاہیے۔
Like this:
Like Loading...